مقبوضہ فلسطین

مقبوضہ بیت المقدس کے راموت علاقے میں دو صیہونیوں کی ہلاکت

شیعیت نیوز: صیہونی ذرائع‏ نے خـبر دی ہے کہ بیت المقدس کے راموت علاقے میں ایک فلسطینی نوجوان کی شہادت پسندانہ کاروائی میں دو صیہونی ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہوگئے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بیت المقدس کے راموت علاقے میں صیہونی حکومت کی جارحیت کے جواب میں کئی صیہونیوں کو گاڑی سے کچل دیا گیا۔

صیہونی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کاروائی میں کئی صیہونی زخمی ہوئے ہیں جن میں دو کی حالت نازک ہے جبکہ بعض دیگر ذرائع نے زخمیوں کی تعداد آٹھ بتائی ہے۔

رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے فلسطینی ڈرائیور کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔

صیہونی حکومت کے ٹیلی ویژن کا کہنا ہے کہ یہ کاروائی ایک فلسطینی نوجوان نے انجام دی جو عیسویہ کے علاقے میں رہتا تھا۔

صیہونی حکومت کے سرکاری اخبار نے دو صیہونیوں کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : الخلیل اسرائیلی فوجی پر چاقو حملے میں فلسطینی نوجوان شریف رباع شہید

دوسری جانب کل جمعرات کو اسرائیلی قابض بحریہ نے شمالی غزہ کی پٹی کے سمندر میں دو ماہی گیروں کو گرفتار کر کے ان کے ماہی گیری کا سامان ضبط کر لیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق سرکاری حکام نے فلسطینی خبر رساں ایجنسی وفا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’اسرائیلی قابض بحریہ کے فوجیوں نے شمالی غزہ کی پٹی میں دو ماہی گیروں کو گرفتار کیا جن کی شناخت ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی‘‘۔

ذرائع نے مزید کہا کہ اسرائیلی قابض بحریہ نے حسکا،مجداف، جال اور مچھلی پکڑنے کا سامان اپنے قبضے میں لے لیا۔

اس سے قبل اسرائیلی قابض بحریہ نے شمالی غزہ کی پٹی میں ماہی گیروں کو نشانہ بنایا ان پر گولیاں برسائیں اور آنسو گیس کے شیل برسائے۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ قابض بحریہ روزانہ کی بنیاد پرغزہ کی پٹی کے سمندر میں کام کرنے والے ماہی گیروں کو نشانہ بنا کر انہیں روزی روٹی کے حصول سے محروم کرنے کی سازش پرعمل پیرا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button