اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

الخلیل اسرائیلی فوجی پر چاقو حملے میں فلسطینی نوجوان شریف رباع شہید

شیعیت نیوز: کل جمعرات کی شام اسرائیلی فوجیوں نے ایک فلسطینی نوجوان شریف رباع کو اس وقت گولیاں مار کر شہید کردیا جب اس نے الخلیل میں الفوار پناہ گزین کیمپ کے قریب اسرائیلی فوجی پر چاقو سے حملے کی کوشش کی۔

عینی شاہدین کے مطابق قابض فوجیوں نے نوجوان شریف رباع پر براہ راست گولیاں برسائیں اور اسےشدید زخمی حالت فوجی گاڑی میں بٹھا کر نامعلوم مقام پر لے گئے۔

عبرانی "واللا” ویب سائٹ نے بتایا کہ قابض فوج نے نوجوان کو اس وقت گولی مار دی جب اس نے الخلیل کے جنوب میں الفوار کیمپ کے داخلی راستے پر ایک فوجی چوکی کے قریب کار کی تلاشی کے دوران ایک فوجی کو چاقو مارنے کی کوشش کی۔

پبلک اتھارٹی برائے شہری امور نے وزارت صحت کو نوجوان 22 سالہ شریف حسن محمود رباع کی موت کی تصدیق کی، جو صیہونی ریاست کی گولیوں سے شدید زخمی ہو کر چل بسا۔

یہ بھی پڑھیں : طلباءیونین پر پابندی کے سبب ملکی سیاسی افق پر آج تک نئی اور مخلص سیاسی لیڈر شپ ابھر کر سامنے نہ آ سکی،عارف علیجانی

فلسطینی دھڑوں نے 22 سالہ شریف حسن رباع کو الخلیل کے جنوب میں واقع الفوار مہاجر کیمپ کے قریب چاقو سے حملہ کرنے کی کوشش کے بہانے شہید کرنے کے جرم کی مذمت کی۔

اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے شہید کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ایک پریس بیان میں کہا کہ ’’ہمارے عوام کا عزم ہر طرح کی مزاحمت کے بڑھنے سے مزید تیز ہو گیا ہے۔‘‘

دوسری جانب المیادین نیوز چینل نے بتایا ہے کہ احمد ابوعلی، صیہونیوں کی جانب سے علاج میں لاپرواہی کے نتیجے میں شہید ہوئے۔ ان کی عمر محض اڑتالیس سال بتائی گئی ہے۔

صیہونی قیدخانوں کے انتظامی ادارے کے حکم پر اس جیل کے تمام وارڈز کو بند کردیا گیا ہے تاکہ فلسطینی قیدیوں کے ہر طرح کے احتجاج کو روکا جاسکے۔

اعداد و شمار کے مطابق، اپریل دو ہزار بائیس تک ساڑھے چار ہزار فلسطینی صیہونی جیلوں میں قید رہے ہیں جن میں ایک سو ساٹھ بچے بھی شامل ہیں۔

وان میں بڑی تعداد ان فلسطینیوں کی ہے کہ جنہیں کوئی فرد جرم عائد کئے بغیر نامعلوم مدت کے لئے قید کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button