اہم ترین خبریںپاکستان

طلباءیونین پر پابندی کے سبب ملکی سیاسی افق پر آج تک نئی اور مخلص سیاسی لیڈر شپ ابھر کر سامنے نہ آ سکی،عارف علیجانی

طلباء کی مثبت اور آزاد فکری و تعلیمی سرگرمیوں پر قدغن لگاتے ہوئے ملک کے تعلیمی اداروں سے طلباء یونینز پر پابندی لگائی گئی تھی۔

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان عارف حسین علیجانی نے مرکزی میڈیا سیل سے جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ 9 فروری 1984ء کا دن ملکی تاریخ کا سیاہ دن ہے جب طلباء کی مثبت اور آزاد فکری و تعلیمی سرگرمیوں پر قدغن لگاتے ہوئے ملک کے تعلیمی اداروں سے طلباء یونینز پر پابندی لگائی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی شاہی حکومت کی ایماء پر مرکزی رہنما شیعہ علماء کونسل علامہ سید ناظرعباس تقوی مکہ مکرمہ سے گرفتار

انہوں نے کہا کہ اس غیر دانشمندانہ فیصلے سے جمہوری نظام میں موروثی سیاست کو دوام بخشنے کی راہیں ہموار ہوئیں، جس سے ملک کے جمہوری اداروں اور نظام کو شدید نقصان پہنچا اور ملکی سیاسی افق پر آج تک نئی اور مخلص سیاسی لیڈر شپ ابھر کر سامنے نہ آ سکی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button