اہم ترین خبریںپاکستان

اقتدار کی ہوس میں مبتلا سیاسی رہنماؤں نے ساری قوم کو ہیجان میں مبتلا کردیا ہے، علامہ شبیر میثمی

اس تمام صورتحال سے ساری دنیا میں پاکستان کا مزاق بنا ہوا ہے، آخر پاکستانی قوم کب تک ان سیاسی مداریوں کی قلابازیوں کا تماشہ دیکھتی رہے گی۔

شیعیت نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی کا کہنا ہے کہ اقتدار کی ہوس میں مبتلا سیاسی رہنماؤں نے ساری قوم کو ہیجان میں مبتلا کردیا ہے، ہر طرف سیاسی منڈیاں لگی ہوی ہیں اور انسان جانوروں کی طرح بک رہے ہیں، حکمران قوم و ملک کا نام لے رہے ہیں اور قوم و ملک کی کسی کو پروا نہیں ہے، اس تمام صورتحال سے ساری دنیا میں پاکستان کا مزاق بنا ہوا ہے، آخر پاکستانی قوم کب تک ان سیاسی مداریوں کی قلابازیوں کا تماشہ دیکھتی رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں: طلباء یونین پہ عائد پابندی حقیقی جمہوریت کی راہ میں رکاوٹ ہے، دیباج عابدی

علامہ شبیر میثمی نے مزید کہا کہ حکمران ہوں یا اپوزیشن سب کرسی بچانے یا کرسی کے حصول میں دیوانے ہوگئے ہیں، اس ملک کو بچانے کے لئے تمام آزمائے ہوئے مہروں سے نجات حاصل کرنا ہوگی، اگر ان بے ضمیر حکمرانوں سے عوام نے اپنی جان نہیں چھڑائی تو پاکستان ترقیوں کا سفر طے نہیں کرسکے گا، اس لئے قوم کو اب فیصلہ کرنا ہوگا کہ ان حکمرانوں نے ہمیں کیا دیا، جو الیکشن سے پہلے عوام سے بڑی بڑی باتیں کرتے ہیں اور الیکشن جیتنے کے بعد اپنے ہی حلقے کی عوام کو حقیرت کی نگاہوں سے دیکھتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button