اہم ترین خبریںپاکستان

امامیہ خیر العمل سوسائٹی کی جانب سے پنجاب یونیورسٹی لاہور میں جشن مولود کعبہ کا انعقاد

لاء کالج، یونیورسٹی آف پنجاب میں جشن کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں امامیہ طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

شیعیت نیوز: امامیہ خیر العمل سوسائٹی جامعہ پنجاب کی جانب سے ولادتِ باسعادت امیرِ کائنات حضرت علی ابنِ ابی طالب علیہ السلام کی مناسبت سے لاء کالج، یونیورسٹی آف پنجاب میں جشن کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں امامیہ طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: علامہ امین شہیدی کی سربراہی میں 40 سے زائد شیعہ سنی علماءومشائخ کے وفدکی سربراہ مجلس اعلیٰ اسلامی ڈاکٹر الشیخ ھُمام حمودی سے خصوصی ملاقات

تقریب میں شریک امامیہ طلبہ نے شانِ اہلبیت علیہ السّلام میں منقبت و قصائد پیش کیے۔ جشن مولود کعبہ کی مناسبت سے منعقد ہونیوالی تقریب میں شریک امامیہ طلبہ سے حجت الاسلام و المسلمین آغا اصغر مھدوی نے شرکاء سے خطاب کیا۔ تقریب کے اختتام پر ولادت کی مناسبت سے کیک کاٹا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button