غرب اردن میں 15 مزاحمتی کارروائیاں، یہودی آباد کار اور اسرائیلی فوجی زخمی

شیعیت نیوز: فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں گذشتہ روز ہونے والی مزاحمتی کارروائیوں کے نتیجے میں کم سے کم ایک اسرائیلی فوجی اور ایک یہودی آباد کار زخمی ہوگئے۔
فلسطین انفارمیشن مرکز’معطی‘ کے مطابق اریحا میں عقبہ جبر کیمپ پر دھاوا بولنے کے دوران مزاحمتی کارکنوں کی قابض اسرائیلی فوج سے جھڑپ ہوئی اور ایک جاسوس طیارہ مار گرایا جس کے نتیجے میں ایک اسرائیلی فوجی زخمی ہوگیا۔ مزاحمتی کارکنوں نے شہر میں ڈی سی او چوکی پر بھی فائرنگ کی۔
کل سوموار کی صبح فجر کے وقت القسام بریگیڈ کے کارکنوں کا ایک گروپ اریحا میں قابض اسرائیلی فوج کے ساتھ مسلح تصادم میں شہید ہو گیا۔ اسرائیلی فوج نے عقبہ جبر کیمپ پر دھاوا بول دیا۔
اسرائیلی فوج نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران 21 سالہ رأفت وائل عويضات ، اس کے بھائی إبراهيم، 22 سالہ مالک عوفی، مالك عوني لافي ، 22 سالہ ادھم مجدي عويضات،22 سالہ اور ثائر عويضات کے گھروں پر چھاپے مارے اور انہیں حراست میں لے لیا۔
یہ بھی پڑھیں : اسلامی انقلاب کی سالگرہ، تہران میں بسیج رضاکار فورس کا بڑا اجتماع
دوسری جانب کل پیر کی شام فلسطینی مزاحمت کاروں نے مقبوضہ مغربی کنارے میں نابلس کے شمال مغرب میں اسرائیلی قابض فوج کی چوکی پر فائرنگ کی۔
عبرانی ویب سائٹ ’’0404‘‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ نابلس کے شمال مغرب میں شیوی شمرون بستی کے قریب اسرائیلی فوج کی ایک چوکی کے قریب گولیاں چلنے کی آوازیں سنی گئیں اور ان میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’’فورسز نے یہ دیکھنے کے لیے اسکیننگ شروع کر دی کہ آیا فائرنگ کسی گزرتی ہوئی کار سے ہوئی یا قریبی گاؤں سے کی گئی ہے۔‘‘
اریحا میں سات فلسطینی مجاہدوں کی شہادت کے بعدغاصب صیہونی ریاست نے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔
المیادین نے صیہونی ٹی وی کے حوالے سے خبردیتے ہوئے بتایا ہے کہ حماس اریحا میں شہید ہونے والے سات مجاہدوں کی شہادت کا بہت جلد جواب دے گی اور ممکن ہے کہ یہ حملے مغربی کنارے یا غزہ سے صیہونیوں پر کئے جائیں گے۔
صیہونی ٹی وی 12 کے رپورٹر نے خبر دیتے ہوئے کہا کہ حماس نے انتقام لینے کی دھمکی دی ہے اور اسی وجہ سے صیہونی فوج مختلف جگہوں پر ریڈ الرٹ کی حالت میں ہے۔
یادر ہے کہ سوموار کے دن غاصب صیہونی فوج نے عقبہ جبر کے پناہ گزین کیمپ میں حملہ کرکے حماس مزاحمتی تحریک کے سات افراد کو شہید کردیا تھا اور ان کی جسد ابھی تک واپس نہیں کئے ہیں۔