ایران

اسلامی انقلاب کی سالگرہ، تہران میں بسیج رضاکار فورس کا بڑا اجتماع

شیعیت نیوز: اسلامی انقلاب کی سالگرہ کے موقع پر تہران میں بسیج رضاکار فورس کے دستوں کا ایک شاندار اجتماع منعقد ہوا۔

بسیج رضاکار فورس کے بارہ ہزار رضاکار جوان، اسلامی انقلاب کی چوالیسویں سالگرہ کے موقع پر تہران کے آزادی اسٹیڈیم میں اکٹھا ہوئے اور بانی انقلاب اسلامی اور اسلامی انقلاب کے اقداراور اصولوں سے تجدید عہد کیا۔

یہ بھی پڑھیں : ترکی اور شام کے صدور کو ایرانی صدر کا الگ الگ تعزیتی پیغام

رپورٹ کے مطابق اس دوران اٹھائیس بٹیلینز پر مشتمل اس اجتماع میں، رضاکار فورس بسیج کے جوانوں نے انقلاب اور اسلامی جمہوریہ ایران کے اصول کے دفاع کے لئے پر عزم ہونے کا اعلان کیا۔

اس موقع پر سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کو یورپی پارلیمان کی نام نہاد دہشت گرد فہرست میں شامل کرنے اور فرانسیسی جریدے کے توہین آمیز خاکوں کی بھی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : امام علیؑ سے محبت ایمان کا جز اور آپکی دشمنی منافقت کی علامت ہے، علامہ صادق جعفری کا جلوسِ مولود کعبہ سے خطاب

اس شاندار اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر سید محمد حسینی نے کہا کہ ایرانی قوم اور بسیج رضاکار فورس کی استقامت نے نہ صرف ملک میں اسلامی انقلاب کو کامیابی سے ہمکنار کیا بلکہ شام، لبنان اور فلسطین تک استقامت کے جذبے کو پھیلا دیا۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر جنرل علی فدوی نے بھی اس موقع پر کہا کہ گذشتہ مہینوں کے بلووں کے دوران دشمن طاقتیں، اپنی پلاننگ کے مطابق، یہ سمجھ بیٹھی تھیں کہ انقلاب کا کام تمام ہوجائے گا لیکن ان کے تمام اندازے غلط ثابت ہوئے اور انہیں جان لینا چاہئے کہ شیطانی طاقتوں کی تقدیر میں شکست ہی لکھی ہوئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button