کشمیر کو پاکستان کا حصہ بننے سے کوئی نہیں روک سکتا، علامہ شبیر میثمی
شیعیت نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی کا یوم یکجہتی کشمیر پر جاری بیان میں کہنا تھا کہ کشمیر کو پاکستان کا حصہ بننے سے کوئی نہیں روک سکتا، یہ برصغیر کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا ہے، پاکستانی حکومتیں سُستی نہ دکھاتی تو اب کشمیر آزاد ہوچکا ہوتا، ہر پاکستانی کشمیریوں کے ساتھ ہے، کشمیری آزادی کی جنگ اگر ہمیں صدیوں تک بھی لڑنا پڑی تو لڑیں گے اور بھارت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبو ر کریں گے، پاکستانی عوام کی کشمیر کے ساتھ وابستگی کلمہ طیبہ کی بنیاد پر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امام علیؑ سے محبت ایمان کا جز اور آپکی دشمنی منافقت کی علامت ہے، علامہ صادق جعفری کا جلوسِ مولود کعبہ سے خطاب
علامہ شبیر میثمی نے مزید کہا کہ 1947ء سے پاکستان زندہ باد کے نعرے سری نگر سے اٹھ رہے ہیں اور گلی کوچوں میں سبز ہلالی پرچم لہرا کر کشمیری ہر روز پاکستان سے اپنے رشتے کا اظہار کرتے ہیں مگر عالمی بے ضمیری کی انتہا ہوچکی ہے، بھارتی مظالم دنیا میں بے نقاب ہوچکے ہیں، اب ضرورت ہے کہ کشمیر کے مسئلے کو اجاگر کرنے کے لئے پاکستانی سفارتخانے بھی اپنا کردار ادا کریں، مسئلہ کشمیر پر او آئی سی کو بھی اپنا متحرک کردار ادا کرنا چاہیئے، کشمیر اور فلسطین عرصہ 70 سال سے مسلمانوں کے حل طلب مسائل ہیں، افسوس کہ ابھی تک دونوں مسائل کو حل کروانے میں مسلم ممالک اور عالمی تنظیمیں ناکام رہی ہیں۔







