دنیا

ناروے پولیس نے قرآن پاک کی بے حرمتی کے پروگرام کا اجازت نامہ منسوخ کردیا

شیعیت نیوز: دنیا بھر میں مسلمانوں کے بڑھتے ہوئے غصے کے بعد ناروے پولیس نے قرآن پاک کی بے حرمتی کے لیے جاری کیا جانے والا اجازت نامہ منسوخ کر دیا۔

ناروے پولیس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ شدت پسندوں کو کھلے عام قرآن پاک کے خلاف کسی بھی اقدام کی اجازت نہیں دے گی۔ البتہ اوسلو پولیس کے جاری کردہ بیان میں، اظہار رائے کی آزادی کے گھسے پٹے قانون کا حوالہ دیتے ہوئے قرآن پاک کی توہین کو قانونی سیاسی اقدام قرار دیا گیا ہے۔

بیان کے مطابق پولیس کا اصرار ہے کہ قرآن پاک کو جلانا ایک قانونی سیاسی اقدام ہے، لیکن سیکورٹی خدشات کی وجہ سے ایسا نہیں کیا جانا چاہیے۔

یہ فیصلہ ترکی کی وزارت خارجہ کی جانب سے انقرہ میں ناروے کے سفیر کو طلب کرنے اور آزادی اظہار رائے کے نام پر ایک انتہا پسند گروپ کو پولیس کی جانب سے قرآن پاک کی بے حرمتی کے پروگرام کا لائسنس جاری کرنے پر شدید احتجاج کرنے کے، چند گھنٹے بعد کیا گیا۔

واضح رہے کہ ناروے کے انتہا پسندوں کا ایک گروپ آج اوسلو میں ترک سفارت خانے کے سامنے جمع ہو کر قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : عالمی ایٹمی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل کا رویہ غیر پیشہ ورانہ ہے، سربراہ محمد اسلامی

دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے چین کا دورہ ملتوی کر دیا ہے۔

امریکی حکام نے مشتبہ چینی غبارے کا بہانہ بنا کر اس دورے کو ملتوی کر دیا ہے۔ امریکہ میں چین کے مبینہ جاسوس غبارے کی پرواز کے بعد یہ دورہ ملتوی کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ چین کا کہنا ہے کہ یہ بلون غیر فوجی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق سیکریٹری خارجہ نہیں چاہتے تھے کہ چینی حکام سے ملاقات میں صرف بزعم خود جاسوس غبارے کی پرواز کے متعلق بات ہو لہٰذا انہوں نے دورۂ چین ملتوی کر دیا۔

یاد رہے کہ امریکی حکام نے دعویٰ کیا تھا کہ پینٹاگون ایک مشتبہ چینی جاسوس غبارے کا سراغ لگا رہا ہے جو امریکہ کے اوپر پرواز کر رہا ہے۔ اپنے آپ کو سپر پاور کے طور پر پیش کرنے والا امریکہ اب اپنی ساکھ بچانے کے درپے ہے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button