ایران

ہمیں سامراج کے خلاف نیکاراگوا کی مزاحمت پر فخر ہے، ایرانی وزیر خارجہ

شیعیت نیوز: ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان موریطانیا کے بعد نیکاراگوا پہنچ گئے جہاں انہوں نے اپنے ہم منصب کے علاوہ ملک کے صدر سے بھی ملاقات اور گفتگو کی۔

ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے نیکاراگوا کے صدر ڈینیل اورٹیگا کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں گزشتہ چند سالوں میں امریکہ کی زیادتیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی قوم ہمیشہ ان زیادتیوں کے خلاف کھڑی رہی ہے اور ہر چند کہ امریکی پابندیاں مسائل و مشکلات کا باعث بنیں لیکن اس کے باوجود ہم نے مختلف سائنسی میدانوں میں داخلی طاقت پر انحصار کرتے ہوئے نمایاں پیشرفت کی اور ہم ترقی یافتہ ممالک میں شامل ہو گئے۔

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم ہمیشہ اس بات پر فخر کرتے ہیں کہ نیکاراگوا نے سامراج کے خلاف مزاحمت کی اور بدستور اس کے خلاف لڑ رہا ہے۔

اس ملاقات میں نکاراگوا کے صدر نے کہا کہ ہمارا ایک مشترکہ دشمن تھا اور ایران نے اسے 1979 میں شکست دی اور وہی دشمن جس سے ہم نے نکاراگوا میں جنگ کی اور اسی سال اسے شکست دی۔

یہ بھی پڑھیں : دشمن ایران کے خلاف ہائبرڈ جنگ میں ناکام ہوئے، ایرانی صدر رئیسی

اورٹیگا نے کہا کہ عالمی امن و آشتی کے دشمنوں نے اب بھی اپنی سامراجی پالیسیوں کو برقرار رکھا لیکن وہ پوری دنیا کو اپنی رعیت بنانا چاہتے ہیں اور انہوں نے اپنی آزادی حاصل کرنے کے لیے بہت سے ممالک پر قبضہ کیا اور سامراج اپنی پالیسیوں کو جاری رکھے ہوئے ہے۔

نکاراگوا کے صدر نے مزید کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ مستقبل کا راستہ واضح ہے اور دنیا میں سامراج کا تسلط مزید برقرار نہیں رہ سکتا اور عالمی برادری کو مضبوط کرنے کے لیے دنیا میں نئی ​​قوتیں ابھر رہی ہیں اور یہی حقیقت ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ ہمارے مشترکہ اہداف ہیں اور وہ دنیا کی اقوام کے لیے امن کا پیغام ہے اور ہم وینزویلا، کیوبا اور بولیویا کے عوام کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں جو کہ برسوں سے پابندیوں کے زیر اثر ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button