اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

فلسطین میں اسرائیلی جارحیت میں مزید 2 فلسطینی نوجوانوں شہید

شیعیت نیوز: مغربی کنارے میں دو الگ الگ واقعات میں غاصب اسرائیلی فوج نے فائرنگ کرکے دو فلسطینی نوجوانوں کو شہید کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عالمی میڈیا سے نقل کیاہےکہ غاصب اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ مغربی کنارے پر فلسطینی نوجوانوں کو چوکی پر روکا گیا تھا اور تلاشی کے دوران ہونے والی تلخ کلامی پر اسرائیلی فوج نے گولیاں مار کر شہید کیا۔ نوجوان نہتا تھا۔

ادھر مغربی کنارے کے ایک اور علاقے میں اسرائیلی فوج نے فلسطینی نوجوانوں کو اپنی بربریت کا نشانہ بنایا۔ نوجوان کو پستول رکھنے کا الزام عائد کرکے شہید کیا گیا۔

اسرائیلی فوج نے اس سال کے پہلے مہینے میں 35 فلسطینی نوجوانوں کو بےدردی سے شہید کیا جس میں ایک ہی واقعے میں 10 نوجوانوں کو شہید کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : ترک صدر رجب طیب اردوغان نے مغرب کو خبردار کر دیا

دوسری جانب فلسطینی ذرائع نے اسلامی جہاد تحریک کے سیکرٹری جنرل زیاد النخالہ کو قاہرہ کے دورے کی دعوت دینے کا اعلان کیا ہے۔

فلسطینی ذرائع نے مصر کی دعوت پر اسلامی جہاد تحریک کے سیکرٹری جنرل زیاد النخالہ کے قاہرہ کے قریب آنے کا اعلان کیا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق فلسطینی ذرائع نے بتایا ہے کہ اسلامی جہاد تحریک کے سیکرٹری جنرل فلسطین میں پیشرفت کا جائزہ لینے کے لیے مصر کی دعوت پر جلد ہی قاہرہ کا دورہ کریں گے۔

ان ذرائع نے مزید کہا کہ زیاد النخالہ اسلامی جہاد تحریک کے سیاسی دفتر کے بعض ارکان کے ساتھ قاہرہ جائیں گے جہاں وہ مصر کے وزیر اطلاعات عباس کامل سے ملاقات اور مشاورت کریں گے۔

ان ذرائع کے مطابق اس دورے کی منصوبہ بندی پہلے سے کی گئی ہے اور اس دوران سیاسی امور اور میدان کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا اور اس کی وجہ فلسطین میں حالیہ پیش رفت نہیں ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ جنوری (نئے سال کے پہلے مہینے) میں بیت المقدس اور مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں کل 35 فلسطینی شہید ہوئے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button