دنیا

ایٹم بم کے جواب میں ایٹم بم، شمالی کوریا کا امریکہ کو انتباہ

شیعیت نیوز: شمالی کوریا نے امریکہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایٹم بم کا جواب ایٹم بم سے دیا جائے گا۔ دوسری طرف واشنگٹن میں فائرنگ کے ایک واقعے میں ایک شخص ہلاک اور دو دیگر افراد زخمی ہو گئے۔

شمالی کوریا کی وزارت خارجہ نے جمعرات کو سخت بیان جاری کیا ہے جس میں امریکہ کو کسی بھی فوجی محاذ آرائی یا اقدام کی بابت خبردار کیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کے کسی بھی فوجی اقدام کا جواب ایٹم کے بدلے ایٹم کے اصول پر دیا جائےگا۔

شمالی کوریا کی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر امریکہ نے کوئی بھی غلطی کی تو خطے کو بارود کے ڈھیر اور بحران زدہ جنگی علاقے میں تبدیل کردیا جائے گا۔

شمالی کوریا کی وزارت خارجہ کا یہ شدید ردعمل ایسے وقت سامنے آیا ہے جب جمعرات کی صبح جنوبی کوریا نے علاقے میں امریکہ کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقوں کے آغاز کا اعلان کیا ۔

اس سے پہلے نیوز ایجنسی یونہاپ نے پیونگ یانگ کے حوالے سے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا تھا کہ شمالی کوریا نے اس بات پر زور دیا ہے کہ وہ امریکہ کی طرف سے پیدا کردہ مسلسل کشیدگی کے باعث واشنگٹن سے مشاورت اور مذاکرات کا خواہاں نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب میں خفیہ پھانسیوں کے بعد قیدیوں کے اہل خانہ کی تشویش میں اضافہ

دوسری جانب واشنگٹن میں فائرنگ کے ایک واقعے میں ایک شخص ہلاک اور دو دیگر افراد زخمی ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق ایک مسلح شخص نے امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں تین افراد پر فائرنگ کر دی جس میں ایک شخص موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔

اس رپورٹ کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ ایک مسافر بس سے شروع ہوا اور میٹرو پر جا کر اس وقت ختم ہوا جب مسافروں نے حملہ آور کو دبوچ کر اس سے اسلحہ چھین لیا۔ بتایا جاتا ہے کہ پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کر لیا جس سے تحقیقات کی جا رہی ہیں ۔

اس رپورٹ کے مطابق فائرنگ میں زخمی ہونے والے دونوں افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ ان دونوں افراد کے پیروں میں گولیاں لگیں۔

اس سے قبل نیویارک کے بوفالو میں فائرنگ کے واقعے میں دس افراد ہلاک و زخمی اور ٹیکساس میں ہونے والی فائرنگ میں بائیس افراد ہلاک ہوگئے تھے، جبکہ امریکہ کے مختلف علاقوں میں بڑھتے تشدد کی بنا پر اسلحہ کنٹرول قانون کے لئے حکومت پر مسلسل دباؤ بڑھتا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button