سعودی عرب کے حملے میں 2 یمنی شہری شہید ، 4 زخمی

02 فروری, 2023 17:12

شیعیت نیوز: شمالی یمن پر سعودی عرب کے حملے کے بعد اس ملک کے 2 شہری شہید اور 4 زخمی ہوگئے۔

فارس خبررساں ایجنسی کے بین الاقوامی ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق یمنی ذرائع نے بدھ کی سہ پہر کو سعودی عرب کے حملے میں اس ملک کے متعدد شہریوں کے شہید اور زخمی ہونے کی خبر دی ہے۔

المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق یمن کے صوبے صعدہ کے علاقے’’آل مقنع‘‘ میں سعودی عرب کی جارحیت میں 2 یمنی شہید اور 4 زخمی ہو گئے۔ زخمیوں اور شہداء کو صعدہ کے ہسپتال’’الجمہوری‘‘ منتقل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : لبنان میں داعش دہشت گرد گروہ کا بڑا حملہ ناکام

گذشتہ دنوں بھی یمنی میڈیا نے اس ملک کے شمال میں سعودی سرحدی محافظوں کے حملوں کے بارے میں ایسی ہی خبریں شائع کی تھیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکہ، متحدہ عرب امارات اور کئی دیگر ممالک کی حمایت سے مارچ دو ہزار پندرہ میں یمن پر فوجی جارحیت کا آغاز اس ملک کی زمینی، سمندری اور فضائی ناکہ بندی شروع کی تھی اور یہ سلسلہ آج بھی جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عالمی شہرت یافتہ ایرانی انقلابی مداحِ اہل بیتؑ حاج مہدی رسولی ماہ فرروی میں پاکستان تشریف لارہے ہیں

یمن میں سعودی عرب اور اس کے اتحاد کے وحشیانہ حملوں میں اب تک کئی ہزار سے زیادہ یمنی شہری شہید اور دسیوں ہزار زخمی ہوئے ہیں جبکہ لاکھوں افراد کو اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔

سات سال سے زائد عرصے سے جاری اس جنگ میں ہزاروں لوگوں کو موت کی نیند سلانے اور اس ملک کے بنیادی ڈھانچے کو تباہ کرنے کے باوجود جارح سعودی اتحاد اپنا ایک بھی مقصد حاصل نہیں کرسکا ہے۔

12:24 شام مارچ 11, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔