عالمی شہرت یافتہ ایرانی انقلابی مداحِ اہل بیتؑ حاج مہدی رسولی ماہ فرروی میں پاکستان تشریف لارہے ہیں
علاؤہ ازیں وہ آئی ایس او پاکستان کے مرکزی دفتر مسلم ٹاؤن لاہور میں مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان سے ملاقات کرینگے

شیعیت نیوز: اسلامی جمہوریہ ایران کے عالمی شہرت یافتہ، انقلابی مداح اھلبیت حاج مہدی رسولی ماہ فروری میں پاکستان کے دورے پرتشریف لارہے ہیں۔وہ جامعہ عروةالوثقی لاہور کے 13ویں یوم تاسیس میں شرکت کیلئے پاکستان آئیں گے۔ وہ جشن ولادت امام علی علیہ السلام کی مناسبت سے جامعہ عروۃ الوثقی لاہور میں اتوار 5 فروری 2023 بمطابق 13 رجب بوقت 12 بجے دوپہر حضرت علی علیہ السلام کی شان میں کلام پیش کرینگے۔
یہ بھی پڑھیں: شیعہ علماء کمیٹی کا ریاستی اداروں سے ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی اور مہنگائی کےخلاف فوری اقدامات کا مطالبہ
بعدا ازاں حضرت زینب کبری سلام اللہ علیھا کی شہادت کی مناسبت سے پیر 6 فروری 2023 بمطابق 14 رجب بوقت 6:30 بجے رات کو جامعہ امام صادق علیہ السلام G-9/2 اسلام آباد اور 7 فروری کو نشتر پارک کراچی میں نوحہ خوانی کرینگے۔ علاؤہ ازیں وہ آئی ایس او پاکستان کے مرکزی دفتر مسلم ٹاؤن لاہور میں مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان سے ملاقات کرینگے۔