اہم ترین خبریںپاکستان

شیعہ علماء کمیٹی کا ریاستی اداروں سے ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی اور مہنگائی کےخلاف فوری اقدامات کا مطالبہ

ایسی صورتحال میں حکمرانوں اور سیاسیدانوں کو عوام کی کوئی فکر نہیں عوام کا جینا مشکل ہو گیا ہے لوگ خودکشی کر نے پر مجبور ہو چکے ہیں

شیعیت نیوز: شیعہ علماء کمیٹی کی جانب سے کراچی پریس کلب پر پریس گانفرنس سےشیعہ علماء کونسل کے مرکزی ایڈیشنل سیکر ٹری علامہ ناظر عباس تقوی،علامہ حیدر عبّاس عابدی،علامہ صادق جعفری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم پشاور میں ہونے والے دھماکے کی شد ید الفاظ میں مذمت کر تے ہیں اور اس واقعے میں شہید اور زخمی ہونے والے تمام افراد کے اہل خانہ سے دلی ہمددری اور افسوس کا اظہار کر تے ہیں مسجد میں خودکش حملہ کر نا اور نمازیوں کو خون میں نہلا دینا یہ عمل کسی مسلمان اور انسان کا نہیں ہو سکتا ایسی دہشت گردانہ کاروائی کر نے والوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں بلکہ یہ دہشت گرد ہیں پاکستان 75سالہ تاریخ میں ان بحرانوں سے نہیں گزرا جن سے آج گزر رہا ہے پاکستان کے اندر گز شتہ کئی سالوں سے سیاسی پنجہ آزمائی و سیاسی عدم استحکام کا کھیل ہورہا ہے اور سیاستدان ایک دوسرے پر الزام تراشیوں کے سوا کچھ نہیں کر رہے یہ عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہو چکے ہیں کئی سالہ سیاسی پنجہ آزمائی کا نتیجہ یہ نکلاکہ ہمارا ملک سیاسی بحران سے نکل کر اب معاشی بحران میں مبتلا ہو گیا اور اب اس ملک کی معاشی صورتحال یہ ہے کہ ڈالر ملک کی بلند ترین سطح پر پہنچ چُکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: متنازعہ ترمیمی بل کا معاملہ،ایم ڈبلیوایم کے اعلیٰ سطح وفد کی سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور کے چیئرمین سینیٹر تاج حیدر سے ملاقات

رہنماؤں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کر دیا گیا اب خوردونوش کی اشیاء بھی عوام کی خرید سے باہر ہو چکی ہیں لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ایسی صورتحال میں حکمرانوں اور سیاسیدانوں کو عوام کی کوئی فکر نہیں عوام کا جینا مشکل ہو گیا ہے لوگ خودکشی کر نے پر مجبور ہو چکے ہیں اسٹریٹ کرائم کی ورداتوں میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے ابھی یہ معاملات پاکستان میں حل نہیں ہوئے تھے کہ اس صورتحال میں پاکستان کو ایک بار پھر فر قہ واریت میں دھکیلنے کی شازش شروع کر دی گئی اور ایک متنازعہ بل کے زر یعے ملت جعفر یہ کو دیوار سے لگانے کی کو شیش کی گئی اور ایک ایسا متازعہ بل جس پر نہ مشاورت ہوئی نہ ملت جعفر یہ کو اعتماد میں لیا گیا اور اس بل کو رات کی تاریخی میں اسمبلی سے پاس کراکے دہشت گردی کا بازار گرم کر نے کی کو شیش کی گئی اور حالیہ واقعات ان ہی چیزوں کا تسلسل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سیاستدانوں اور حکمرانوں کی عدم توجہی اور غیر سنجیدہ طرز حکومت نے ملکی نظام کو تباہ کر دیا ہے،سیدہ زہرا نقوی

ایم ڈبلیو یم کے رہنما صادق جعفری کا کہنا تھا اب دہشت گردی کا جن بھی بوتل سے باہر آگیا کچھ دن قبل ڈیڑھ اسماعیل خان میں ٹارگٹ کلنگ اور کل پشاور پولیس لائن کی مسجد میں ہونے والا دھماکہ اس بات کی عکاسی کر تے ہیں کہ پاکستان کو اس وقت بڑی منصوبہ بندی کے ساتھ دہشت گردی کی طرف دھکیلنے کی سازش کی جارہی ہے ہم سیکورٹی فورسز سے مطالبہ کر تے ہیں کہ اس وقت ملک کو دہشت گردی سے ایک بار پھر پاک کر نے کے لئے فی الفور اقدامات کریں اور دہشت گردوں کو اُن کے منطقی انجام تک پہنچائے پریس کانفرنس سے علامہ ملک عباس،علامہ سجاد رضوی و دیگر علماء نے بھی نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button