مشرق وسطی

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے وادی گولان میں شامی شہری قتل

شیعیت نیوز: اسرائیلی قابض فوج نے ایک شامی شہری کو اس وقت گولیاں مار کر شہید اور دوسرے کو زخمی کردیا جب وہ مقبوضہ شامی وادی گولان میں سرحدی باڑ کے قریب پہنچے۔ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ شامی سرحد کے اندر سرحدی باڑ کی طرف آنے والے دونوں افراد وہ مسلح تھے۔

صیہونی آرمی ریڈیو نے اعلان کیا ہے کہ اس کے فوجیوں نے سرحد پار کرنے کی کوشش کرنے والے دو افراد کو گولی مار دی جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

صیہونی فوج نے اپنے ’ٹویٹر‘اکاؤنٹ پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں کہا کہ ’’فوج کی جاسوسی نےدو بندوق برداروں کی نشاندہی کی جو شام کی سرزمین سے اسرائیلی علاقے کی طرف سرحدی لائن عبور کر کے جنوبی وادی گولان کی پہاڑیوں کے علاقے میں حفاظتی باڑ کے قریب پہنچے۔‘‘

یہ بھی پڑھیں : پاکستان پر بزدل حکمران امریکی آشیر باد مسلط کیئے گئے جو الیکشن سے خوفزدہ ہیں، علامہ راجہ ناصرعباس

انہوں نے کہا کہ اس جگہ پر فوجی نفری کو طلب کیا گیا جس نے مشتبہ افراد کے خلاف کارروائی کی جس میں ایک مسلح شخص مارا گیا جب کہ دوسرا زخمی ہوا ہے۔ تاہم اس کارروائی میں اسرائیلی فوج کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

سرکاری نشریاتی ادارے سے وابستہ ’’کان‘‘ چینل نے کہا کہ اتوارکو اسرائیلی فوج نے وادی گولان کی پہاڑیوں کے جنوب میں سرحد کے قریب آنے والے دو شامی بندوق برداروں پر فائرنگ کی، ان میں سے ایک ہلاک اور دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔

اسرائیلی فوج کے دعوے کے مطابق دو مسلح افراد شام کے جنوب مغربی علاقے سے گولان کے پہاڑی علاقے میں داخل ہونے اور وہاں سے فلسطین میں داخل ہونے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، ان میں سے ایک ہلاک اور دوسرے کو گرفتار کر لیا گیا۔

صیہونی فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ دونوں افراد صیہونی بستیوں میں گھس کر کارروائیاں کرنے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button