دنیا

موساد کے سربراہ اصفہان میں حملے کا اعلان کرتے ہی سیاسی میٹنگ چھوڑ کر چلے گئے

شیعیت نیوز: صیہونی میڈیا نے رپورٹ دی ہے کہ اس حکومت کی جاسوسی ایجنسی کے سربراہ نے اصفہان میں حملے کی خبر کے اعلان کے ساتھ ہی وزراء کی کابینہ کے سکیورٹی و سیاسی میٹنگ کو ترک کیا اور دوبارہ واپس نہیں آئے۔

فارس نیوز کی رپورٹ کے مطابق، صیہونی ذرائع نے اس حکومت کے حکام کی نقل و حرکت کی نئی تفصیلات اسی وقت شائع کیں، جب صبح ایران میں حملے کی خبر کا اعلان کیا گیا۔

’’عرب 48‘‘ نیوز سائٹ نے آج صیہونی چینل ’’کان‘‘ کا حوالہ دیتے ہوئے اطلاع دی ہے کہ صیہونی حکومت کی جاسوسی ایجنسی (موساد) کے سربراہ ڈیوڈ برنیع نے اس حکومت کی سکیورٹی و سیاسی میٹنگ منعقد شرکت کی تھی، جس سے وہ فلسطینی وقت کے مطابق رات 10 بجے سے کچھ دیر پہلے (تقریباً 23:00 ایرانی وقت کے مطابق) نکل گیا۔

اس رپورٹ کے مطابق، موساد کے سربراہ اصفہان میں چھوٹے پرندوں کے حملے کی خبر کے بعد سکیورٹی سیاسی اجلاس میں واپس نہیں آئے۔

یہ رپورٹ ایسے وقت میں شائع ہوئی ہے، جب اتوار کی شام امریکی اخبار "وال اسٹریٹ جرنل” نے دعویٰ کیا ہے کہ اصفہان میں ایران کی وزارت دفاع کی ورکشاپ کمپلیکس پر ناکام دہشت گردانہ حملے کے پیچھے صیہونی حکومت کا ہاتھ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : تیسری عالمی جنگ کن ہتھیاروں سے لڑی جائے گی، دیمیتری میدویدیف

دوسری جانب غاصب صیہونی حکومت کے کیمیکل مواد بنانے والے کارخانوں پر سائبر حملہ ہوا ہے۔

فلسطینی نیوز ایجنسی سما کی رپورٹ کے مطابق یہ سائبر حملہ قدس الیکٹرانکس ڈویژن نامی گروہ نے انجام دیا ہے۔

اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قدس الیکٹرانکس ڈویژن نامی گروہ نے غاصب صیہونی حکومت کے کیمیکل مواد بنانے والے کارخانوں کے ملازمین کو خبردار کیا تھا کہ وہ اپنا مشغلہ تبدیل کر لیں۔

اس گروہ نے دھمکی دی ہے کہ آئندہ کے مرحلے میں ان کے جسم کو کیمیل مواد سے جلا کر راکھ کر دیا جائے گا اور فلسطینیوں کے خلاف ہر جرم کا ارتکاب کئے جانے کی قیمت چکانا ہو گی۔

حالیہ مہینوں کے دوران اسرائیل کی مختلف فوجی، سیکیورٹی، اقتصادی اور بنیادی تنصیبات پر بارہا سائبر حملے ہوئے ہیں۔

سائـبر حملے اب کم خرچ میں طاقتور و شدید حملوں کی جنگ میں تبدیل ہو گئے ہیں اور ان حملوں سے اسرائیل کے سیکیورٹی استحکام کا بھرم ٹوٹ کر چکناچور ہو گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button