سعودی عرب

سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس میں فدائی حملے کی مذمت

شیعیت نیوز: سعودی وزارت خارجہ نے مقبوضہ بیت القدس میں ہونے والے فدائی حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے عام شہریوں کو نشانہ بنانا قرار دیا اور امن عمل دوبارہ شروع کرنے پر زور دیا۔

سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے مقبوضہ بیت المقدس میں فدائی حملے اور سات صیہونی آباد کاروں کی ہلاکت پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

اس کے علاوہ سعودی عرب نے فلسطینی اور اسرائیلی عوام کے درمیان خراب ہوتی صورتحال میں بڑھتی ہوئی کشیدگی سے خبردار کیا ہے۔

در ایں اثنا سعودی وزارت خارجہ نے ایک سرکاری بیان جاری کیا جس میں فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدہ صورت حال کے خطرے پر خبردار کیا اور اعلان کیا کہ سعودی عرب شہریوں پر ہونے والے ہر قسم کے حملے کی مذمت کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی خاتون سفارتکارکراچی میں اسرائیلی کیلئے لابنگ میں مصروف

سعودی عرب کی وزارت خارجہ کے بیان میں کشیدگی کو روکنے، امن عمل کو بحال کرنے اور قبضے کے خاتمے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے!

ریاض نے مقبوضہ بیت القدس میں فدائی حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے ’’شہریوں کو نشانہ بنانا‘‘ قرار دیا اور دعویٰ کیا کہ کشیدگی کو روکنا چاہیئے، امن عمل دوبارہ سے شروع ہونا چاہیئے، تاکہ اسرائیل کے قبضے کا خاتمہ ہوسکے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب سے قبل ترکی اور متحدہ عرب امارات نے بھی مقبوضہ قدس میں فدائی کارروائیوں کی مذمت کی۔

مصر کے بیان میں فلسطین اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کے سنگین خطرات سے خبردار کرتے ہوئے تحمل سے کام لینے اور اشتعال انگیز کارروائیوں کو روکنے پر زور دیا گیا تاکہ تشدد کے اس گرداب میں پھنسنے سے بچا جا سکے جو خطے میں سیاسی اور انسانی صورت حال کو مزید ابتر کردے گا، صورت حال کو قابو کرنے والی کوششوں کو سبوتاژ اور بحالی امن کے عمل کے تمام مواقع کو ختم کر دے گا!

متعلقہ مضامین

Back to top button