عراق

عالمی برادری صہیونی جرائم کے سامنے خاموشی اختیار نہ کرے، قیس الخزعلی

شیعیت نیوز: عراق کی عصائب اہل الحق موومنٹ کے سیکرٹری جنرل قیس الخزعلی نے ٹویٹر پر ایک پیغام جاری کرتے ہوئے فلسطین کی حالیہ صورت حال اور مقبوضہ بیت المقدس میں صہیونیوں کے خلاف کارروائیوں پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔

قیس الخزعلی کی ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ غاصب اور قابض صہیونی حکومت عالمی برادری کی مشکوک خاموشی کے سائے میں فلسطینی مسلم قوم پر اپنے وحشیانہ قتل و غارت اور جرائم کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صہیونیوں کے دہشت گردانہ طرز عمل پر محض مذمت کا کوئی اثر نہیں ہوگا۔ گذشتہ چند دنوں کے دوران مقبوضہ مغربی کنارے میں جنین پناہ گزین کیمپ پر وحشیانہ جارحیت اس دہشت گردانہ طرز عمل کی واضح مثال ہے۔

الخزعلی نے کہا کہ ہم دنیا کے تمام حریت پسند اور باعزت لوگوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فلسطین میں مقاومتی گروہوں کی حمایت کریں اور فلسطین کو صہیونیوں کے ناپاک وجود سے آزاد کرانے کے لیے ان کی ہر طرح سے حمایت کریں۔

عصائب اہل الحق موومنٹ کے سیکریٹری جنرل نے اپنے پیغام کے آخر میں لکھا کہ ہم اسلامی تنظیموں اور انسانی حقوق کے بین الاقوامی اداروں سے بھی کہتے ہیں کہ وہ اپنی حیثیت کے شایان شان فیصلہ کن مؤقف اپنائیں اور اس ہولناک قتل و غارت گری اور جرائم کے سامنے خاموشی اختیار نہ کریں، تاکہ استکباری ریاستوں اور صہیونیوں کے ساتھ سمجھوتہ کرنے والی حکومتوں کو مقاومتی مجاہدین کے جہاد اور ان کی عظیم قربانیوں کو نقصان پہنچانے کا موقع فراہم نہ ہوسکے۔

یہ بھی پڑھیں : مقبوضہ علاقوں میں بنجمن نیتن یاہو کی کابینہ کے خلاف زبردست مظاہرے ہوئے

دوسری جانب عراق کی رضاکار دفاعی فورس حشد الشعبی کے سربراہ فالح الفیاض نے فلسطین کے خلاف اسرائیل کی بربریت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

فالح الفیاض نے اپنے بیان میں مقبوضہ سرزمین کے دفاع کو مقاومت فلسطین کا قانونی و فطری حق قرار دیا۔

نیز انہوں نے فلسطینی حریت پسندوں کی مقاومت کی بھرپور حمایت پر زور دیا۔

واضح رہے کہ مقبوضہ قدس میں فدائی حملے کے نتیجے میں سات صیہونیوں کی ہلاکت کے بعد، ہفتے کے روز مغربی کنارے میں حالات شدید کشیدہ ہوگئے تھے۔ جس کے بعد غاصب صیہونی آباد کاروں نے فلسطینیوں کی متعدد گاڑیوں کو آگ لگا دی اور نہتے فلسطینیوں پر حملے کی کوشش کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button