اہم ترین خبریںپاکستان

دہشت گرد عناصر کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں سختی سے نمٹا جائے، علامہ جہانزیب جعفری

دہشت گرد عناصر اپنی بزدلانہ کارروائیوں سے قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے اور اپنے مذموم مقاصد میں ناکامی انکا مقدر ٹھہرے گی

شیعیت نیوز: صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخواہ علامہ جہانزیب جعفری نے پشاور بم دھمکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ دہشت گرد عناصر اپنی بزدلانہ کارروائیوں سے قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے اور اپنے مذموم مقاصد میں ناکامی انکا مقدر ٹھہرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: اصفہان میں ورکشاپ کمپلیکس پر ناکام حملے کا مقصد اسرائیل کی خدمت کرنا ہے، حماس

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے عزائم کو خاک میں ملانے کے لیے ضروری ہے کہ ہمارے قانون نافذ کرنیوالے ادارے سخت کاروائی کریں اور ان ملک دشمن عناصر کے سروں کو سختی سے کچل دینے میں ہی عافیت ہے۔ گزشتہ کچھ عرصے سے خیبرپختونخواہ دہشت گردوں کے نشانے پر ہے لہذا وقت آن پہنچا ہے کہ ایک منظم حکمت عملی اختیار کرتے ہوئے دہشت گردی کے عفریت کو ختم کر دینا چاہیے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button