مقبوضہ فلسطین

جنین فوجی حملے کا زخمی عمر السعدی شہید ہو گیا

شیعیت نیوز: اسرائیلی قابض فوج کے جنین کیمپ پر جمعرات کے روز کیے گئے حملے میں زخمی ہونےوالا ایک فلسطینی نوجوان عمر السعدی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیا ہے۔

اس 24 سالہ شہید کا نام عمر السعدی بتایا گیا ہے۔  فلسطینی وزارت صحت کے مطابق عمر السعدی نے اتوار کے روز اپنی جان جان آفرین کے سپرد کر دی۔ حماس نے شہید کے اہل خاندان سے تعزیت کی ہے۔

عمر السعدی کو پیٹ میں گولی لگی تھی۔   واضح رہے عمر السعدی کے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہاد نوش کرنے سے رواں ماہ جنوری میں اب  تک فلسطینی  شہدا کی تعداد 35 ہو گئی ہے۔ یہ سب شہید مغربی کنارے سے تعلق رکھتے ہیں۔

فلسطینی قیدیوں سے متعلق امور کو دیکھنے والی سوسائٹی کا کہنا ہے کہ شہید عمر السعدی اسرائیلی جیل میں نظر بند بھی رہ چکا تھا۔ اسے اسرائیلی قابض فورسز نے تین سال تک اسرائیلی جیل میں قید کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : اصفہان میں ایرانی فوجی تنصیب پرحملے میں اسرائیل کا ہاتھ ہے، امریکی حکام

عمر السعدی کی شہادت کی اطلاع پر حماس نے ان کے  خاندان کے افراد سے دلی تعزیت کی ہے۔ نیز یہ بات بھی زور دے کر کہی ہے کہ فلسطینی عوام اور مزاحمت کار اپنی جدو جہد جاری رکھیں گے۔

خیال رہے جمعرات کے روز  جنین کیمپ پر اسرائیلی فوج نے بد ترین کارروائی کی تھی۔ اس کارروائی میں 9 افراد شہید جبکہ 20 زخمی ہوئے تھے۔ اب شہدائے جنین کی تعداد دس ہو گئی ہے۔

دوسری جانب مقبوضہ بیت المقدس میں فائرنگ کے ایک نئے واقعے میں دو یہودی آباد کار زخمی ہو گئے۔  اسرائیلی پولیس کے ایک بیان کے مطابق حملہ آور کو ’’بے اثر‘‘ کر دیا گیا۔

فائرنگ کی یہ کاروائی مقبوضہ بیت المقدس میں سلوان کے قریب ایک غیر فانونی یہودی بستی میں ہوئی۔

الجزیرہ ٹی وی چینل کے مطابق اسرائیلی پولیس کا کہنا  ہے کہ علاقے میں سیکیورٹی فورسز نے حملہ آور کو ’’بے اثر‘‘ کر دیا ہے، جس کی عمر 13 سال ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق دونوں آباد کاروں کو شدید زخمی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button