اہم ترین خبریںایران

آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے ایرانی ٹیکنالوجی، پیداوار اور صنعتی توانائیوں کی نمائش کا معائنہ کیا

شیعیت نیوز: رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے ہفتہ کے روز تہران کے حسینیہ امام خمینی میں ایرانی صنعتی توانائیوں کی نمائش کا دورہ کیا۔

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے اس موقع پر ایرانی سائنسدانوں، موجدوں اور ٹیکنالوجی اور صنعت کے شعبے میں سرگرم نالج بیسڈ کمپنیوں کے ماہرین اور سربراہوں سے ملاقات کی اور نمائش میں پیش کردہ صنعتی اور سائنسی نمونوں کا معائنہ کیا۔

نمائش کا دورہ کرتے ہوئے رہبر معظم انقلاب اسلامی کو صنعتی توانائیوں کے میدان میں ایران کی تازہ ترین کامیابیوں اور مصنوعات سے آگاہ کیا گیا۔

آپ نے تین گھنٹے تک نمائش میں موجود تمام اسٹالوں کا معائنہ کیا۔

اس نمائش میں کان اور کان کنی کی صنعت، الیکٹرانکس اور مواصلات، خلائی اور سیٹلائٹ ٹیکنالوجی، گاڑیوں، زراعت اور غذائی صنعت، ریلوے، سڑک اور شاہراہوں میں استعمال ہونے والی ٹیکنالوجی، بحری نقل و حمل اور فضائی شعبوں میں ایران کے اندر تیار شدہ اور زیر استعمال جدید ترین ایجادات کو پیش کیا گیا تھا۔

اس کے علاوہ، تعمیرات، پیٹرولیم اور تیل کے شعبے، گھریلو الیکٹرک اور الیکٹرانک وسائل، پارچہ بافی، ماہیگیری، پانی، بجلی اور بجلی گھروں اور ڈیم بنانے کی صنعت سمیت، آئی ٹی ٹیکنالوجی کے شعبوں میں مصروف ایرانی کمپنیوں اور صنعتی مراکز کی صلاحیتوں اور پیداوار کی نمائش بھی کی گئی جس کا رہبر انقلاب اسلامی نے پوری دلچسپی کے ساتھ معائنہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب نے قطیف کے ممتاز شیعہ مبلغین شيخ حسن الخويلدی کو گرفتار کر لیا

دوسری جانب ایک ایرانی نژاد امریکی سائنسدان ڈاکٹر نادر انقطاع جنہوں نے امریکہ کی پنسلوانیا یونیورسٹی میں الیکٹریکل اور سسٹم انجینئرنگ کے شعبے میں کام کر رہے ہیں، 2023 کے ’’بنجمن فرینکلن‘‘ ایوارڈ کو حاصل کیا ہے۔ وہ آپٹیکل میٹاٹرونکس کا بانی ہے؛ ایک شاخ جو نینو الیکٹرانکس اور نینو فوٹونکس کو یکجا کرتی ہے۔

بینجمن فرینکلن انسٹی ٹیوٹ نے 2023 فرینکلن کا ایوارڈ کے فاتحین کی فہرست کا اعلان کیا۔ جس میں ایک ایرانی سائنسدان کا نام بھی نظر آتا ہے۔ جنہوں نے الیکٹرانک انجینئرنگ کے شعبے میں اس تمغے کو حاصل کیا ہے۔

بنجمن فرینکلن کا ایوارڈ دنیا اور امریکہ میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں سب سے پرانے ایوارڈز میں سے ایک ہے، جس سے قبل آئن سٹائن، ٹیسلا، میری کیوری، اورول رائٹ اور الیگزینڈر گراہم بیل نے اس ایوارڈ کو حاصل کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button