عراق

عراق کی اسپائیکر چھاؤنی کے قتل عام میں ملوث 14 دہشت گردوں کو پھانسی کی سزا

شیعیت نیوز: عراق کی فوجی چھاؤنی اسپائیکر میں ایک ہزار سات سو (1700) فوجی کیڈٹس کے ہولناک قتل عام میں ملوث 14 دہشت گردوں کو عراق کی عدالت نے پھانسی کی سزا سنا دی ہے۔

بغداد الیوم کی رپورٹ کے مطابق ان دہشت گردوں کو انسداد دہشت گردی کے قانوں کی شق 4 کے تحت جو 2005 میں منظور ہوئی تھی، موت کی سزا سنائی گئی ہے۔

یاد رہے کہ اسپائیکر نامی فوجی چھاؤنی عراق کے صوبے صلاح الدین کے شہر تکریت میں واقع ہے جہاں بدنام زمانہ دہشت گرد گروہ داعش کے دہشت گردوں نے 12 جون 2014ء کو حملہ کر کے ایک ہزار سات سو (1700) فوجی کیڈٹس کا بہیمانہ قتل عام کرنے کے بعد انہیں اجتماعی قبروں میں دفن کر دیا تھا۔

اس فوجی چھاؤنی میں رونما ہونے والا یہ دلخراش قتل عام عراق میں داعش کے ہولناک مظالم کی علامت بن گیا جو عراقی عوام کے اذہان سے شاید کبھی محو نہیں ہو پائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : حزب اللہ کی جنین کیمپ میں صیہونی حکومت کی طرف سے کیے جانے والے جرم کی شدید مذمت

دوسری جانب عراقی دارالحکومت بغداد میں امریکی فوج کے لاجسٹک قافلے پر حملے کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔

المعلومہ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو بغداد کے علاقے الیوسفیہ میں امریکی اتحادی افواج کے لاجسٹک قافلے کو سڑک کنارے نصب بم سے نشانہ بنایا گیا۔ رپورٹ میں امریکی فوج کے اس امدادی قافلے کو پہنچنے والے ممکنہ نقصانات کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا۔

گزشتہ ہفتے جمعرات کو بھی الیوسفیہ کے علاقے میں امریکی فوج کے ایک لاجسٹک قافلے کو دھماکہ خیز مواد سے نشانہ بنایا گیا تھا۔

عراقی عوام کی ایک بڑی تعداد اور مزاحمتی تنظیمیں اپنے ملک میں امریکی فوجیوں کی نقل و حرکت کے حق میں نہیں ہیں اور وہ قابض فوجیوں کو نشانہ بنانا اپنا حق سمجھتی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button