اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

غزہ میں اسرائیلی فوج کی مکمل انخلا کی تیاری، جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد شروع

حماس اور اسرائیل کے درمیان طے شدہ جنگ بندی، انسانی امداد اور قیدیوں کے تبادلے کا مرحلہ شروع

شیعیت نیوز : اسرائیلی فوجی ریڈیو نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ میں موجود صہیونی افواج کو آئندہ دنوں میں مکمل انخلا اور پچھلی دفاعی لائنوں میں واپسی کی تیاری کا حکم دیا گیا ہے۔

ترجمانِ فوج کے مطابق سیاسی قیادت کی ہدایات اور تازہ حالات کے تجزیے کی روشنی میں معاہدے پر عملدرآمد کے لیے اقدامات شروع کر دیے گئے ہیں، جب کہ مستقبلِ قریب میں اصلاح شدہ تعیناتی لائنوں پر منتقل کرنے کی تیاریاں بھی کی جا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : نماز دل کو سکون، ایمان کو عمق اور انسان کو عزم عطا کرتی ہے، رہبر انقلاب اسلامی

عبرانی چینل ‘کان’ نے بھی تصدیق کی ہے کہ غزہ پٹی سے فوج کے انخلا کی عملی تیاریاں شروع ہو چکی ہیں۔ اس سلسلے میں صہیونی کابینہ کی سلامتی کونسل آج شام (بیت المقدس کے وقت کے مطابق) پانچ بجے جنگ بندی معاہدے پر غور کے لیے اجلاس کرے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ شب حماس نے اعلان کیا تھا کہ شرم‌الشیخ مذاکرات میں غزہ جنگ بندی کے معاہدے پر اتفاق ہوا ہے، جس کے تحت قابض افواج کا انخلا، انسانی امداد کی ترسیل اور قیدیوں کا تبادلہ شامل ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی کہا ہے کہ اسرائیل اور حماس نے جنگ بندی کے ابتدائی مرحلے پر اتفاق کر لیا ہے، اور تمام صہیونی قیدی جلد رہا کر دیے جائیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button