ایران

ایرانی صدر کا تہران میں آذری سفارت خانے پر حملے کی جامع تحقیقات کے لیے حکم

شیعیت نیوز: ایرانی صدر کے نائب برائےسیاسی امور نے کہا ہے کہ ایرانی صدر نے تہران میں آذری سفارت خانے پر مسلح حملے پر جامع تحقیقات کرنے کا حکم دیا ہے۔

یہ بات محمد جمشیدی نے آج بروز جمعہ اپنے ٹویٹر اکاونٹ میں کہی۔

انہوں نے دوست اور پڑوسی ملک آذربائیجان کے سفارت خانے پر حملے کے افسوسناک واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے اس افسوسناک خبر کو سنتے ہی اس معاملے کی جامع تحقیقات کا حکم دیا اور حکومت، قوم اور جاں بحق سفارت کار کے پسماندگان کے ساتھ تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

دوسری جانب ہمارے ملک کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ جمہوریہ آذربائیجان کے سفارت خانے میں پیش آنے والے واقعے کو دونوں ممالک کے تعلقات کو متاثر کرنے کی اجازت نہیں دی جانی ہوگی۔

یہ بات حسین امیر عبداللہیان نے بروز جمعہ اپنے آذربائیجانی ہم منصب جیحون بیراموف سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں آذری سفارت خانے میں پیش آنے والے واقعے کو دونوں ممالک کے تعلقات پر منفی اثر ڈالنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں : مغربی دنیا کی الہی مقدسات کے خلاف کھلی جنگ؛ عالم کفر اسلام سے خوف زدہ ہے، امام جمعہ

ایرانی وزیر خارجہ نے اس مسلح حملے جس میں آذری سفارت خانے کا ایک ملازم جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے، پر افسوس کا اظہار کرتےہوئے آذری وزیر خارجہ اور اس آذری سفارت کار کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کا اظہارکیا۔

امیر عبداللہیان نے تجویز پیش کی کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں کو واضح کرنے کے لیے دونوں ممالک کے سیکیورٹی اداروں کو ایک دوسرے کے ساتھ قریبی تعاون کے ساتھ اس معاملے کی تحقیقات کرنی چاہیے۔

انہوں نے ہمارے ملک کے صدر آیت اللہ رئیسی کی تعزیت کوآذربائیجان کے صدر الہام الیف، حکومت، عوام اور خاص طور پر حادثے میں جاں بحق ہونے والے کے اہل خانہ کو بھی پیش کی۔

اس موقع پر آذری وزیر خارجہ نے اظہار ہمدردی اور تعزیتی پیغام کیلیے ایران کے صدر اور وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ کی جانب سے اس واقعے کو واضح کرنے کے لیے دونوں ممالک کے سیکیورٹی اور عدالتی اداروں کے درمیان باہمی تعاون کی تجویز کا خیرمقدم کیا۔

قابل ذکر ہے کہ ایرانی دارالحکومت تہران کے پولیس سربراہ نے کہا کہ کل صبح ایک شخص آتشیں اسلحہ لے کر آذری سفارت خانے میں داخل ہوا اور فائرنگ کر دی جس میں ایک شخص جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button