مشرق وسطی

جامعۃ الازہر مصر کا ڈچ مصنوعات اور سویڈش اشیاء کا بائیکاٹ کرنے کا علان

شیعیت نیوز: جامعۃ الازہر مصر نے (بدھ 25 جولائی) عرب دنیا کے شہریوں اور مسلمانوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تمام ڈچ مصنوعات اور سویڈش اشیاء کا بائیکاٹ کریں اور قرآن کریم کی حمایت میں مضبوط اور متحد موقف اختیار کریں۔

ذرائع کے مطابق، الازہر نے ایک بیان میں اعلان کیا کہ تمام ڈچ مصنوعات اور سویڈش اشیا پر پابندی، ان دونوں ممالک کی حکومتوں کا ڈیڑھ ارب مسلمانوں کی توہین کرنے اور غیر انسانی ، غیر اخلاقی ، نفرت انگیز اور وحشیانہ جرائم جنہیں وہ آزادی اظہار کا نام دیتے ہیں، اس کےخلاف ایک مناسب ردعمل ہے۔

جامعۃ الازہر نے اپنے بیان میں عرب ممالک اور عالم اسلام کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس پابندی پر عمل کریں اور اپنے بچوں، نوجوانوں اور خواتین کو اس کے متعلق بتائیں اور یہ جان لیں کہ اس معاملے میں کسی قسم کی ہچکچاہٹ یا لاپرواہی دین کی حمایت میں واضح ناکامی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : قرآن مجید کی بے حرمتی ، عالمی امن و امان کو نشانہ بنانے کے مترادف ہے، شیخ عیسی قاسم

مصر کی الازہر نے سویڈن میں انتہا پسند گروپوں کی جانب سے قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کے عمل کی شدید مذمت کرتے ہوئے مقدسات اسلامی کی توہین کو روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

الازہر نے اس بات پر زور دیا کہ سویڈن میں قرآن مجید کو جلانا اس ملک کے حکام کی ملی بھگت اور اسلامی مقدسات کی توہین اور مسلمانوں کو اکسانے کے سلسلے میں ان کی کوششوں کو ظاہر کرتا ہے۔

ایران، پاکستان، ترکی، مصر، کویت، متحدہ عرب امارات، قطر، سعودی عرب، انڈونیشیا، اردن، مراکش سمیت متعدد اسلامی ممالک اور او آئی سی، خلیج فارس تعاون کونسل، انصاراللہ یمن، حزب اللہ لبنان، حماس، جہاد اسلامی فلسطین اور سیکڑوں دیگر اسلامی تنظیموں نے اس گھناؤنے حرکت کی مذمت کی اور اس جرم میں ملوث افراد اور ممالک کو عبرتناک سزا دینے کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button