ڈی آئی خان میں دہشت گردی کے واقعات تشویشناک ہیں جنہیںحکومت اور انتظامیہ کی جانب سے ہر صورت روکا جائے، ناصرشیرازی
عامر عباس بلوچ کی مظلومانہ شہادت کی شدید مذمت کرتے ہیں اور خانوادہ گرامی سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں ۔

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری سید ناصرعباس شیرازی ایڈوکیٹ نے اپنے ایک مذمتی بیان میں کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پروا میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعے میں شہید ہونے والے عامر عباس بلوچ کی مظلومانہ شہادت کی شدید مذمت کرتے ہیں اور خانوادہ گرامی سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں: فوجداری ترمیمی بل 2021 کے خلاف اعلامیہ علمائے شیعہ پاکستان کی جانب سےاعلامیہ جاری
انہوں نے حکومتی اداروں سے مطالبہ کیا کہ بڑھتے ہوئے دہشت گردی کے واقعات تشویشناک ہیں جنہیں ہر صورت روکا جائے اور ملوث قاتلوں کو جلد از جلد کیفرِ کردار تک پہنچانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔ ہم اس بہیمانہ قتل کے خلاف احتجاج کرنے والے شرکاء کے ساتھ ہیں اور صوبائی مسؤلین سے کہہ دیا ہے کہ وہ بھی اس میں شامل ہوں اور ہر اتوار اپنا بھرپور احتجاج ریکارڈ کروائیں۔