لبنان

ولید جنبلاط کی حزب‌ الله کے وفد سے ملاقات، صدر کے جلد انتخاب پر تاکید

شیعیت نیوز: لبنان کی سیاسی جماعت ترقی پسند سوشلسٹ پارٹی کے سربراہ ولید جنبلاط نے حزب الله کے وفد سے ملاقات کی، ملاقات میں حزب‌ الله کے سربراہ کے سیاسی معاون بھی شامل تھے۔

حزب اللہ کے وفد میں سیکرٹری جنرل کے پولیٹیکل ایڈوائزر حسین الخلیل اور کمیونیکیشن اینڈ کوآرڈینیشن یونٹ کے سربراہ وفیق صفا شامل تھے۔

دوسری جانب ترقی پسند سوشلسٹ پارٹی کے رکن پارلیمنٹ تیمور جنبلاط، سابق وزیر غازی العریضی، جنرل سیکرٹری ظافر ناصر اور ان کے مشیر حسام حرب موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں : عراق میں یوم شہداء کی تقریب، شہید سید محمد باقر الحکیم کو خراج تحسین

بتایا جا رہا ہے کہ اس ملاقات کا اہتمام ولید جنبلاط نے کیا تھا، جو تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہی، ملاقات میں فریقین نے دو طرفہ تعلقات اور لبنان میں ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔

اس ملاقات میں لبنان کے صدارتی انتخابات کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا، جس میں فریقین نے جلد از جلد صدر کے انتخاب کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ لبنان میں داخلی مذاکرات ہی مسائل سے بچنے کا واحد راستہ ہیں۔

اس کے علاوہ لبنان کی اقتصادی صورت حال اور اس سے نمٹنے کی ضرورت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور اس بات پر زور دیا گیا کہ صدر کا انتخاب ہی صورت حال کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی السیستانی سے علامہ شیخ محسن نجفی کی ملاقات ،مرجع عالی قدرکی ملت پاکستان کیلئے دعا اور سلام

حزب اللہ کے وفد نے لبنان کے خلاف امریکی اقتصادی ناکہ بندی کا حوالہ دیتے ہوئے تاکید کی کہ امریکہ جان بوجھ کر بعض ممالک کو لبنان کی مدد کرنے کی اجازت نہیں دے رہا۔

نیز دونوں فریقین نے تیل نکالنے والی کمپنیوں کو کام شروع کرانے اور ایک آزاد قومی خودمختار فنڈ بنانے کی کوششوں پر زور دیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button