عراق

عراق میں یوم شہداء کی تقریب، شہید سید محمد باقر الحکیم کو خراج تحسین

شیعیت نیوز: گذشتہ روز عراق میں ہفتے کے دن آیت اللہ شہید سید محمد باقر الحکیم کی برسی کی تقریبات منعقد کی گئیں۔

عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق، ہفتے کے دن نجف اشرف میں شہید آیت اللہ سید محمد باقر الحکیم کے مزار پر ایک عوامی اجتماع منعقد کیا گیا، جس میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید عمار الحکیم نے شہید آیت اللہ باقر الحکیم کی سماجی، سیاسی اور دینی خدمات کا ذکر کیا۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ افغانستان میں داعش دہشتگردوں کی حمایت کررہا ہے، ضمیر کابلوف

اس کے علاوہ ہفتہ کی صبح بغداد میں ’’حکمت ملی‘‘ کے دفتر میں ایک تقریب منعقد ہوئی، جس میں عراقی وزیراعظم شیاع السودانی، صدر عبداللطیف الرشید، چیف جسٹس فائق زیدان اور ہادی العامری کے علاوہ عراق کی دیگر سیاسی اور مذہبی گروہوں کے سربراہان نے شرکت کی۔

تقریب سے وزیراعظم شیاع السودانی، چیف جسٹس فائق زیدان اور سید عمار الحکیم نے خطاب کیا۔

فائق زیدان نے اپنے خطاب میں کہا کہ آیت اللہ سید محمد باقر الحکیم نے اپنی ساری زندگی بین المذاہب ہم آہنگی، وطن اور عقائد کے دفاع میں صرف کی۔

یہ بھی پڑھیں : کالعدم سپاہ صحابہ کے بعد جماعت اسلامی بھی پاکستان میں فرقہ وارانہ منافرت پھیلانےکی مہم کا حصہ بن گئی

عراقی عوام کے لئے شہداء سے منسلک کوئی بھی موقع خاص مقام رکھتا ہے، کیونکہ یہ ملک پوری تاریخ میں شہداء کا سب سے بڑا مرکز رہا ہے۔

ان میں سب سے پہلے سید الشہداء و یاران امام حسین علیہ السلام تھے اور پھر عراق کے دفاع کے لیے، آمرانہ حکومتوں کے خلاف لڑنے والے، 2003ء کے بعد اور عالمی استکبار کے ذریعے ہوائی اڈے پر شہید کئے گئے افراد شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button