مشرق وسطی

جو بھی فلسطین کے کاز کی حمایت کرے اسے شام کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے، آرچ بشپ حنا

شیعیت نیوز: مقبوضہ بیت المقدس میں رومن آرتھوڈوکس چرچ کے آرچ بشپ حنا نے شام کا محاصرہ توڑنے کے لیے عرب اور بین الاقوامی مہم میں شامل ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو بھی فلسطین کے کاز کی حمایت کرے اسے شام کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔

مقبوضہ بیت المقدس میں رومن آرتھوڈوکس چرچ کے آرچ بشپ عطا اللہ حنا نے اپنی تقریر میں کہا کہ ’’ہم فلسطین کے دارالحکومت بیت المقدس میں، شام کے ساتھ کھڑے ہیں اور محاصرہ ختم کرنے اور اس کے خلاف تمام دیانتدارانہ کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔ ‘‘

یہ بھی پڑھیں : یورپی یونین کا حالیہ اقدام ایرانی قوم اور نظام کے خلاف مشترکہ جنگ کا حصہ ہے، ایران

آرچ بشپ حنا نے نشاندہی کی کہ جو بھی فلسطین کا دفاع کرتا ہے اور فلسطینی کاز کی حمایت کرتا ہے شام کے ساتھ ہونا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شام کو بہت سے چیلنجوں اور سازشوں کا سامنا کرنا پڑا جس کا مقصد اسے کمزور کرنا تھا لیکن وہ ان سب کے باوجود کھڑا رہا۔

یہ بھی پڑھیں : چترالی کااسمبلی میں پیش کردہ بل فرقہ پرست دھشت گردسپاہ صحابہ، لشکرجھنگوی کےماضی والےبل کا چربہ ہے،علامہ امین شہیدی

سانا کے مطابق، آرچ بشپ حنا نے کہا کہ شام کے دشمن پوری عرب قوم اور خاص طور پر فلسطین کے دشمن ہیں، اور شام کی حمایت کے لیے اس مہم کے دائرہ کار میں ایک وسیع عرب اور بین الاقوامی تحریک پر زور دیا۔

شام کا محاصرہ توڑنے کے لیے عرب اور بین الاقوامی مہم کا آغاز گزشتہ ماہ کی 28 تاریخ کو عرب سینٹر فار انٹرنیشنل کمیونیکیشن اینڈ سالیڈیرٹی کے سربراہ مان بشور کی دعوت پر کیا گیا تھا جس میں عرب جماعتوں، تنظیموں اور شخصیات کی موجودگی تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button