ایران

یورپی یونین کا حالیہ اقدام ایرانی قوم اور نظام کے خلاف مشترکہ جنگ کا حصہ ہے، ایران

شیعیت نیوز: اعلی ایرانی حکام نے یورپی یونین کے حالیہ اقدام کو ایرانی قوم اور اسلامی نظام کے خلاف مشترکہ جنگ کا حصہ قرار دیتے اس بات پر زور دیا کہ سپاہ پاسداران انقلاب، اسلامی جمہوریہ کی فوجی طاقت کا ایک حصہ ہے جو 40 سال سے زائد عرصے سے ایران کی سرزمین کے دفاع میں شاندار ریکارڈ کے ساتھ شاندار خدمات دینے کا ایک ذریعہ ہے۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، اعلی ایرانی حکام بشمول عدلیہ کے سربراہ علامہ غلامحسین محسنی اژہ ای اور پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے بروز ہفتہ کو صدر رئیسی کی میزبانی میں ایک اجلاس میں حصہ لیتے ہوئے ملک کے اہم مسائل کا جائزہ لیا۔

انہوں نے منعقدہ اس اجلاس میں پاسداران اسلامی انقلاب کے خلاف یورپی یونین کے حالیہ اقدام کی مذمت کرتے ہوئے اسے ایرانی قوم اور نظام کے خلاف مشترکہ جنگ کا اہم اور حصہ قرار دے دیا۔

انہوں نے دشمنوں کی شکست و ناکامی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے میڈیا، نفسیاتی اور اقتصادی جنگ میں عوام کی ہوشیاری اور شعوری موجودگی کے ساتھ انقلاب کی حمایت اور اسلامی نظام کی کامیابیوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کہ سپاہ پاسداران انقلاب؛ اسلامی اسلامی جمہوریہ کی فوجی طاقت کا ایک حصہ ہے جو 40 سال سے زائد عرصے سے ایران کی سرزمین کے دفاع میں شاندار ریکارڈ کے ساتھ شاندار خدمات دینے کا ایک ذریعہ ہے۔

منعقدہ اس اجلاس میں ملک کے ترقیاتی منصوبوں کی پیروی پر زور دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی پارلیمنٹ یورپی افواج کو دہشت گرد قرار دے گی، اسپیکر پارلیمنٹ قالیباف

دوسری جانب ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے یورپی ممالک میں قرآن پاک کی توہین کے تسلسل کی سختی سے مذمت کی۔

ارنا رپورٹ کے مطابق ناصر کنعانی نے بروز ہفتہ کو کہا ہے کہ بڑی افسوی کی بات ہے کہ بعض یورپی ممالک ماضی کی طرح آزادی اظہار کی حمایت کا جھوٹا بہانہ بنا کر مقدسات اور اسلامی اقدار کے خلاف نفرت پھیلانے کی راہ میں انتہا پسند اور شدت پسند عناصر کیلئے راستہ ہموار کر دیتے ہیں اور انسانی حقوق کے خوبصورت نعروں کے باوجود وہ اپنے معاشروں میں اسلام فوبیا کو ہوا دیتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈیڑھ ارب مسلمانوں کی مقدس کتاب کی بے حرمتی کو دہرانا تمام مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانے اور تشدد کو ہوا دینے کی واضح مثال ہے اور اس طرح کے اقدامات کا اظہار رائے کی آزادی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

کنعانی نے مزید کہا کہ مسلم دنیا کی رائے عامہ سویڈن کی حکومت سے توقع رکھتی ہے کہ وہ اس طرح کے اسلام مخالف رویے کے اقدامات کو روکے گی اور مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے والے مجرموں کو سزا سے محروم نہیں ہونے دے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button