اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

فلسطین فاونڈیشن کا پاکستان میں اسرائیلی لابی کی سرگرمیوں پر شدید اظہار تشویش

رہنماؤں کا کہنا تھا کہ حکومت اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پاکستان میں موجود ایسے عناصر کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے جو مملکت خداداد پاکستان کیخلاف سنگین سازشوں میں ملوث ہیں۔

شیعیت نیوز: فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے لاہور چیپٹر کے سرپرست، اراکین بشمول جماعت اسلامی کے احمد سلمان بلوچ، جمعیت علما پاکستان کے صفدر شاہ گیلانی، مجلس وحدت مسلمین کے علامہ حسن رضا ہمدانی اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان لاہور چیپٹر کے تنویر احمد خان، عثمان محی الدین اور سید عظیم سبزواری نے کہا ہے کہ امریکی شہریت رکھنے والے کچھ عناصر پاکستان میں صہیونی ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں اور پاکستان کیخلاف سازشوں میں ملوث ہیں، انہوں نے ان عناصر کی سرگرمیوں پر تشویش کا اظہار کیا۔

رہنماؤں نے کہا کہ گزشتہ کچھ عرصہ سے یہ بات مشاہدے میں آ رہی ہے کہ امریکی شہریت رکھنے والے عناصر پاکستان آئے ہیں اور یہاں اسرائیل کیلئے لابنگ کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ عناصر نظریہ پاکستان کو نقصان پہنچانے کیلئے مختلف بہانوں سے پروگرام ترتیب دی رہے ہیں تاکہ پاکستان کی نظریاتی بنیادوں کو نقصان پہنچایا جائے۔

رہنماؤں کا کہنا تھا کہ حکومت اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پاکستان میں موجود ایسے عناصر کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے جو مملکت خداداد پاکستان کیخلاف سنگین سازشوں میں ملوث ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شام میں امریکی فوجیوںکا جنگی گولیوں کا استعمال کرتے ہوئے فوجی مشقیں

ان کا کہنا تھا قائداعظم محمد علی جناح نے واضح لکیر کھینچ دی ہے کہ اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے اور پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گا تاہم امریکی شہریت کے حامل عناصر پاکستان اور بانی پاکستان کی توہین کے مرتکب ہو رہے ہیں اور پاکستان میں غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کے ایجنڈے پر کاربند ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کبھی بھی اسرائیلی حمایت یافتہ عناصر کی پناہ گاہ نہیں بننے دیں گے۔ اسرائیلی ایجنڈے کیلئے کام کرنیوالے عناصر کا سختی سے مقابلہ کیا جائے گا۔ پاکستان کے دفاع اور بقاء کی خاطر ہر راست اقدام سے گریز نہیں کریں گے۔ انہوں نے اسرائیل کیلئے کام کرنے کیلئے امریکی شہریت پر پاکستان آنیوالے عناصر کو بھی متنبہ کیا کہ وہ فی الفور اسرائیلی ایجنڈا پر کام کو روک دیں۔

واضح رہے کہ گذشتہ برس اسرائیل کادورہ کرنے والے بعض پاکستانی صحافیوں نے اب مختلف مسالک کے علماء کوبھی اپنے صف میں شامل کرلیا ہےجو پاکستان میں اسرائیل کو تسلیم کروانے کیلئے زمینہ سازی کا کام انجام دے رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button