دنیا

90 سے زائد ممالک کی فلسطینی قومی اتھارٹی کے خلاف صیہونیوں کے اقدامات کی مذمت

شیعیت نیوز: اقوام متحدہ کے 90 سے زائد رکن ممالک نے ایک بیان میں ناجائز صیہونی ریاست کی طرف سے فلسطینی قومی اتھارٹی پر عائد پابندیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس تنظیم کی جانب سے عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل کی ’’قبضے کی نوعیت‘‘ قانونی تحقیقات کی درخواست کی گئی ہے۔

تفیصلات کے مطابق، منگل کے روز منظر عام پر آنے والے بیان میں دستخط کرنے والوں نے ناجائز صیہونی ریاست سے فلسطینی قومی اتھارٹی کے خلاف پابندیاں اٹھانے پر بھی زور دیا۔

اعلامیے پر اسلامی تعاون تنظیم کے 57 ارکان اور 37 دیگر ممالک نے دستخط کیے جن میں سے 27 کا تعلق یورپ سے ہے جن میں جرمنی، فرانس اور اٹلی کے علاوہ جاپان، جنوبی کوریا، برازیل، میکسیکو اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سیول کی ایران پر جنوبی کوریا کے صدر یون سوک یول کے متنازعہ بیانات کی وضاحت

دوسری جانب تل ابیب کے مضافات میں واقع ایک فیکٹری نذر آتش ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے دارالحکومت کے قریب واقع رنگ بنانے کی ایک فیکٹری اور اس کے گودام میں آگ لگنے سے وسیع نقصان پہنچا اور زہریلے مادے اور خطرناک گیس پھیلنے سے پورے علاقے میں تہلکہ مچ گیا۔

سات فائر اسٹیشنوں کو جائے حادثہ پر بلا لیا گیا اور اطراف کی عمارتوں کو بھی خالی کرا دیا گیا۔

بتایا جا رہا ہے کہ آگ کو بجھانے میں کئی گھنٹے لگ گئے لیکن فیکٹری کو بھاری نقصان پہنچا۔

اطلاع کے مطابق ماہرین کی ٹیمیں اس مشکوک آتش زدگی کے سلسلے میں تحقیقات انجام دے رہی ہیں۔

یاد رہے کہ گذشتہ چند ماہ کے دوران مقبوضہ سرزمینوں میں متعدد صنعتی اور توانائی کے مراکز نذر آتش ہو چکے ہیں۔

بن گورین ایئرپورٹ اور تل ابیب یونیورسٹی میں بھی آتش زدگی کا واقعہ منظر عام پر آیا تھا لیکن صیہونی حکام نے اس واقعے کی اصل وجہ کے بارے میں جاری ہونے والی ہر خبر پر سخت پابندی عائد کردی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button