اہم ترین خبریںایران

رہبر معظم انقلاب کی آیت اللہ سید محمد باقر محسن الحکیم کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت

شیعیت نیوز: رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے آیت اللہ سید محمد باقر محسن الحکیم کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

منگل کے روز اپنے ایک پیغام میں رہبر معظم نے آیت اللہ  باقر محسن الحکیم کی اہلیہ کے انتقال پر ان کے معزز خاندان سے تعزیت کی۔ آیت اللہ خامنہ ای نے خدا سے ان کی مغفرت اور درجات کی بلندی کی دعا بھی کی۔

یاد رہے کہ شہید آیت اللہ باقر محسن الحکیم عراق کے ایک بزرگ شیعہ عالم اور عراق میں اسلامی انقلاب کی سپریم کونسل کے رہنما تھے جو 2003 میں نجف میں ایک بم حملے میں 63 سال کی عمر میں شہید کردیے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران اور ترکی خطے کی مضبوط ترین جمہوریتیں ہیں، امیر عبداللہیان

دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ خلیج فارس ہزاروں سالوں سے قدیم دستاویزات، نقشوں، سفرناموں اور متن میں ایک ہی نام سے موجود ہے اور ہمیشہ اسی نام سے رہے گا۔

یہ بات ناصر کنعانی نے منگل کے روز عراقی وزیر اعظم سمیت بعض عراقی اداروں اور حکام کی جانب سے خلیج فارس کے لیے جعلی لیبل کے استعمال سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ خلیج فارس کا نام ایک تاریخی، مستقل، دستاویزی اور ناقابل تردید حقیقت ہے۔

کنعانی نے اس بات پر زور دیا کہ کسی نام کے لیے جعلی لیبل کو دہرانے سے حقیقت نہیں بدلتی اور نہ ہی اس کے لیے جواز پیدا ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خلیج فارس ہزاروں سالوں سے قدیم دستاویزات، نقشوں، سفرناموں اور متن میں اسی نام سے موجود ہے اور ہمیشہ اسی نام سے رہے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button