مقبوضہ فلسطین

مسجد اقصٰی کی بے حرمتی اسرائیل کا اعلان جنگ ہے، شیخ احمد الخلیلی

شیعیت نیوز: مفتی اعظم اومان شیخ احمد الخلیلی نے کہا ہے کہ فلسطین کی آزادی اور مسجد اقصیٰ کا تحفظ تمام مسلمانوں پر قرض ہے۔ اس قرض کو ادا کرنے کے لیے مسلمان قوم کو اپنی ذمہ داریاں نبھانی چاہییں۔

ایک بیان میں مفتی اعظم نے کہا کہ انتہا پسند اسرائیلی حکومت نے مسجد اقصیٰ کے بارے میں اپنے مذموم عزائم کا اظہار کر دیا ہے۔ اس کے بعد بھی خاموشی درست نہیں ہے۔

شیخ احمد الخلیلی نے کہا اسرائیلی عزائم کا اظہار مسجد اقصیٰ کے خلاف اعلان جنگ اور پوری مسلم امہ کے لیے توہین آمیز ہے۔ اس لیے ضرورت ہے کہ مسلم امہ مل کر اسرائیلی جارحیت کا توڑ کرے اور فلسطینیوں کی مدد کے لیے اپنی ذمہ داریاں نبھائے۔

یہ بھی پڑھیں : بنجمن نیتن یاہو نے عدالتی ترامیم کے خلاف اپوزیشن کے مطالبات مسترد کردیے

دوسری جانب اتوار کی شام شمالی مقبوضہ مغربی کنارے میں واقع قلقیلیہ کے مشرق میں واقع فندق گاؤں کے قریب ایک بچی اس وقت زخمی ہوگئی جب ایک آباد کار نے اس پر اپنی کار چڑھا دی۔

مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ قلقیلیہ نابلس کی مرکزی سڑک پر ایک آبادگار نے 7 سالہ بچی پرکار چڑھا دی جس کے نتیجے میں وہ معمولی زخمی ہوگئی، اس کے بعد اسے قلقیلیہ کے درویش نزال سرکاری اسپتال لے جایا گیا۔

فلسطینی شہریوں کے خلاف آباد کاروں کے حملے جاری ہیں، خاص طور پر شمالی مقبوضہ مغربی کنارے میں اس طرح کی کارروائیاں عام ہوچکی ہیں۔ اسرائیلی فوج کی طرف سے یہودی شرپسندوں کو فلسطینیوں پرحملوں میں مدد فراہم کی جاتی ہے۔

سال 2022 میں آبادکاری کی سنگینی میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ مقبوضہ مغربی کنارے میں آبادکاری اور آبادکاروں کے حملوں کے لحاظ سے یہ ایک خطرناک سال تھا۔

پچھلے سال مغربی کنارے، بیت المقدس اور مقبوضہ علاقوں میں فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی قابض فوج کی خلاف ورزیوں کی سب سے زیادہ شرح دیکھی گئی۔ گذشتہ چار سال کے دوران قابض کے جرائم اپنے عروج پر رہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button