اہم ترین خبریںپاکستان

یوم ولادت باسعادت حضرت فاطمہ زہرا (س)، خانہ فرہنگ راولپنڈی میں تقریب

شیعیت نیوز: خاتون جنت، حضرت فاطمہ الزہراء سلام اللہ علیہا کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران روالپنڈی میں ایک پرنور محفل باعنوان حضرت فاطمہ (س) کی سیرت کی روشنی میں عصر حاضر میں خواتین کا کردار منعقد کی گئی، جس میں تمام مسالک سے تعلق رکھنے والی اسکالرز اور کرسچن کمیونیٹی کے نمائندوں نے خصوصی شرکت کی۔

مقررین نے حضرت فاطمہ الزھرا سلام اللہ علیہا کو دنیا کی تمام خواتین کیلئے نمونہ عمل قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں : شہید نصاب سید ضیاء الدین رضوی کی شہادت کو 18 برس بیت گئے

تقریب سے ممبر گلگت بلتستان اسمبلی کنیز فاطمہ، منہاج القران کی اسکالر ناہیدہ راجپوت، کرسچن کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی خاتون اسکالر سپیریئر سسٹر اور پرنسپل سینٹ کیتھرین گرلز اسکول اینڈ کالج لال کرتی محترمہ ایلیس، مرکزی مسؤل تعلیم و تبلیغات امامیہ آرگنائزیشن پاکستان شعبہ خواتین گل زہرا، فرامرز رحمان زاد ڈی جی خانہ فرہنگ، معصومہ نقوی نے خطاب کیا۔

تقریب میں کرسچن کی مختلف تنظیموں سمیت دیگر تمام مکاتب فکر کی خواتین، مختلف تعلیمی اداروں کے اساتذہ اور طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں : صہیونیوں نے 2022 میں فلسطین کے خلاف جرائم کا ریکارڈ قائم کیا ہے، ناصر کنعانی

دوسری جانب مجلس وحدت مسلمین پاکستان پنجاب کے دفتر لاہور میں روز ولادت باسعادت حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی مناسبت سے نشست منعقد ہوئی۔

نشست میں مرکزی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پاکستان ناصر عباس شیرازی، علامہ عبدالخالق اسدی رکن شوری عالی ایم ڈبلیو ایم پاکستان، سید اسد عباس نقوی معاون خصوصی وزیر اعلی برائے پولیٹیکل افیئرز و مرکزی سیکرٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین پاکستان، صوبائی مسئول آفس مولانا ظہیر کربلائی، سجاد نقوی ڈویژنل صدر وحدت یوتھ نے شرکت کی۔ ولادت باسعادت حضرت زہراء (س) کے موقع پر کیک بھی کاٹا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button