اہم ترین خبریںایران

صہیونیوں نے 2022 میں فلسطین کے خلاف جرائم کا ریکارڈ قائم کیا ہے، ناصر کنعانی

شیعیت نیوز: ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ صہیونی نسل پرست حکومت نے 2022 میں ریکارڈ قائم کر کے فلسطینیوں کے لیے شہیدوں اور زخمیوں کے لحاظ سے خوں بار ترین سال رقم کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے ٹویٹر پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ صہیونی نسل پرست حکومت نے 2022 میں ریکارڈ (224 شہداء) قائم کر کے مردوں، خواتین اور بچوں کی شہادتوں اور زخمیوں کے حوالے سے فلسطینیوں کے لیے خونبار ترین سال رقم کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مغربی کنارے میں صہیونی غاصبوں کے ہاتھوں 24 گھنٹوں سے بھی کم وقت میں 3 فلسطینی شہید ہوئے اور 2023 کے پہلے دو ہفتوں سے بھی کم عرصے میں فلسطینی شہداء کی تعداد 7 ہو گئی جن میں 3 بچے بھی شامل ہیں!

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ایک بدنامہ زمانہ دہشت گرد کی قیادت میں اسرائیلی حکومت کی منظم دہشت گردی میں اضافے کے امکان نے فلسطینیوں کے خلاف صہیونیوں کے جرائم میں اضافے کے بارے میں عالمی تشویش کو بڑھا دیا ہے۔

کنانی نے واضح کیا کہ یورپ اور امریکہ میں انسانی حقوق کے جھوٹے دعویداروں سے کہ جو صہیونی جرائم کے شریکِ کار ہیں، کوئی امید نہیں تاہم دنیا کے آزاد لوگوں کی فلسطین کی مظلوم قوم کی مدد ایک انسانی ذمہ داری اور نیز بین الاقوامی امن اور سلامتی کے لئے مدد بھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : محمد بن سلمان کا چہرہ صاف کرنے کے لیے سعودی حکومت نے وکی پیڈیا کے ایڈیٹرز کی مدد لی

دوسری جانب ایران نے سویڈن کے سفیر کو طلب کر کے بعض یورپی حکام کے حالیہ مداخلت پسندانہ بیانات پر احتجاج درج کرایا۔

رپورٹ کے مطابق، جمعرات کو ایران کی وزارت خارجہ کے ایک بیان میں کہا گیا کہ تہران میں سویڈن کے نامزد سفیر میتھیاس لینٹز کو جمعرات کے روز ایران کی وزارت خارجہ میں بعض یورپی حکام کے مداخلتی بیانات کے ردعمل میں طلب کیا گیا۔بیان میں مزید کہا گیا کہ تہران میں سویڈن کے سفیر میتھیاس لینٹز کو اس لیے طلب کیا گیا کیونکہ ان کا متعلقہ ملک یورپی یونین کی صدارت کر رہا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ میں مغربی یورپ کے شعبہ کے ڈائریکٹر جنرل نے سویڈن کے سفیر سے ملاقات میں کہا کہ ایران اپنے اندرونی معاملات میں کسی بھی مداخلت کی مذمت کرتا ہے اور یورپیوں کو انسانی حقوق کے حوالے سے اپنے وعدوں پر عمل کرنے کی تلقین کرتا ہے۔

ایرانی سفارت کار نے سویڈن کے سفیر سے کہا کہ الزامات لگانے، عوام کی توجہ ہٹانے اور دوہرا معیار استعمال کرنے کے بجائے یورپ کو دوسرے ممالک کے انسانی حقوق کی قدروں کا احترام کرنے کی اپنی ذمہ داری سنجیدگی سے پوری کرنی چاہیے۔

ایرانی اہلکار نے مغربی ممالک سے مزید مطالبہ کیا کہ وہ انسانی حقوق کو سیاسی آلے کے طور پر استعمال کرنا بند کریں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button