خیبر پختونخوا حکومت ملت جعفریہ کے مسائل فوری طور پر حل کرے، علامہ جہانزیب جعفری

12 جنوری, 2023 17:02

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے صدر علامہ جہانزیب علی جعفری نے کہا ہے کہ خودمختار پاکستان اور آزاد خارجہ پالیسی کے حوالے سے عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، تاہم پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کو خیبر پختونخوا میں ہمارے مسائل حل کرنا ہوں گے، بصورت دیگر حکومت کا ساتھ نہیں دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دیگر رہنماوں کے ہمراہ پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مجلس علمائے شیعہ کے مرکزی رہنماء علامہ سید عبدالحسین الحسینی، ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی نائب صدور علامہ ارشاد علی اور سید اسد علی زیدی بھی ان کے ہمراہ تھے۔

یہ بھی پڑھیں: حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کے فضائل و مناقب کا ادراک ہمارے دائرہ امکان سے باہر ہے، ایس یو سی پاکستان

علامہ جہانزیب علی جعفری کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کوٹلی امام حسینؑ ڈیرہ اسماعیل خان کا مسئلہ فوری حل کرے، سانحہ کوچہ رسالدار دھماکہ کی تحقیقات مکمل کی جائیں، شاہوخیل ہنگو کے شیعہ متاثرین کے مسمار گھروں کو تعمیر کیا جائے اور ان متاثرین کو آئی ڈی پیز کا درجہ دیا جائے، اس کے علاوہ کرم کے زمینی تنازعات کو کاغذات مال کے مطابق حل کیا جائے۔

9:51 صبح مارچ 20, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔