ایس یو سی رہنما علامہ شبیر حسن میثمی سے وزیراعلی گلگت بلتستان کے مشیر محمد علی قائد کی اہم ملاقات
وزیراعلیٰ کے مشیر نے گندم سبسیڈی سمیت خالصہ زمینوں کے حوالے سے حکومتی فارمولوں پر بریفنگ دی۔

شیعیت نیوز: وزیراعلی گلگت بلتستان کے مشیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری محمد علی قائد نے اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ بھی موجود تھے۔ ملاقات میں گلگت بلتستان کی سیاسی و مذہبی صورتحال اور عوامی مسائل پر تبادلہ خیال ہوا، نیز اس ضمن میں حکومت کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ کے مشیر نے گندم سبسیڈی سمیت خالصہ زمینوں کے حوالے سے حکومتی فارمولوں پر بریفنگ دی۔
یہ بھی پڑھیں: مداحی شیعہ ورثہ ہے، دشمن ایران کے بارے میں اپنے غلط اندازوں کی وجہ سے ناکام ہوئے
انہوں نے جلد اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد نقوی کو یہ رپورٹ پیش کرکے عوامی مسائل کے حل کے لیے اقدامات تیز کرنے کا عندیہ بھی ظاہر کیا، جبکہ مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے قائد محترم کی جانب سے عوامی مسائل کے حل کے لیے دی گئی رہنمائی سے بھی محمد علی قائد کو آگاہ کیا۔ اسلامی تحریک پاکستان کے رہنماؤں نے گلگت بلتستان کے عوامی مسائل کے حل کے لیے اسلامی تحریک پاکستان کے کردار کو بینادی قرار دیتے ہوئے مسائل کے فوری حل کے لیے اپنا فریضہ احسن اور موثر طور ہر ادا کرنے پر بھی اتفاق کیا۔