عراق

ایران و عراق کے درمیان تعلقات تاریخی ہیں، عراقی وزیر اعظم السودانی

شیعیت نیوز: عراق کے وزیراعظم نے ایران کے ساتھ تعلقات کو مثبت و تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے دو ہزار تین سے عراق میں سیاسی عمل کی ہمیشہ حمایت اور داعش دہشت گرد گروہ کے خلاف جنگ میں بغداد کی بھرپور مدد کی ہے۔

المعلومہ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیراعظم محمد شیاع السودانی نے ایک بیان میں ایران کے ساتھ عراق کے تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ عراق کے تعلقات تاریخی رہے ہیں اور دونوں ملکوں کے درمیان بارہ سو سے زائد کلو میٹر طویل مشترکہ سرحدیں قائم ہیں اور ایران کے ساتھ ہمارے مشترکہ دینی، ثقافتی اور سماجی اقدار پائی جاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : عراق میں امریکہ کی نئی سازش کا انکشاف

عراق کے وزیراعظم محمد شیاع السودانی نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ دو ہزار تین میں عراق میں حکومت کی تبدیلی کے بعد سے ایران نے عراق میں سیاسی عمل کی ہمیشہ حمایت کی ہے اور داعش دہشت گرد گروہ کے خلاف عراق کی جنگ میں ہمیشہ بغداد کی بھرپور مدد کی ہے، کہا کہ ایران کے ساتھ عراق کے تعلقات مثبت رہے ہیں اور باہمی تعاون کے دائرے میں یہ تعلقات اغیار کی مداخلت سے ہمیشہ دور رہتے ہوئے برقرار رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ تہران اور بغداد کے درمیان تعاون کے انتظام کے فریم ورک میں مثبت تعلقات ہیں اور اندرونی معاملات میں کوئی مداخلت نہیں ہے۔

انھوں نے کہا کہ عراق نے ایران اور عرب ملکوں کے درمیان رابطہ پل کا کردار ادا کیا ہے۔

یاد رہے کہ عراقی وزیراعظم کا یہ بیان ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب عراقی حکام کی جانب سے خلیج فارس کا جعلی نام استعمال کئے جانے پر تہران میں بغداد کے سفیر کو وزارت خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button