مقبوضہ فلسطین

فائرنگ کے واقعات سمیت غرب اردن اور القدس میں 15 مزاحمتی کارروائیاں

شیعیت نیوز: مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں قابض اسرائیلی فوج اور یہودی آبادکاروں کے خلاف گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزاحمتی کارروائیاں جاری رہیں۔

فلسطینی انفارمیشن سینٹر ’’معطی‘‘ نے مغربی کنارے اور بیت المقدس میں مزاحمت کی 15 کارروائیوں کی نشاندہی کی، جن میں خاص طور پرفائرنگ کی 3 ، آباد کاروں کی گاڑیوں کی تباہی اور 10 مقامات پر دشمن سے تصادم شامل ہیں۔

مزاحمتی کارکنوں نے جنین کے قصبے زبابدہ میں دھاوا بولتے ہوئے قابض اسرائیلی فورسز پر فائرنگ کی اور ان سے جھڑپیں ہوئیں۔

طوباس کے قصبے عقبہ پر دھاوا بولنے کے دوران مزاحمتی کارکنوں کی قابض اسرائیلی فوج سے جھڑپ ہوئی۔

مزاحمتی کارکنوں نے الخلیل میں ’’کرمی زور‘‘ بستی کی طرف فائرنگ کی، جب بیت امر قصبے میں قابض افواج کے ساتھ شدید تصادم شروع ہوا، جس میں پتھراؤ بھی شامل تھا۔

یہ بھی پڑھیں : غرب اردن میں صیہونی فوجی چھاؤنی میں دھماکہ

الخلیل میں مزاحمت کاروں نے علاقے اور الکعبنہ گاؤں میں آباد کاروں کے حملوں کا مقابلہ کرنے کے علاوہ، ’’گوش عیتزیون‘‘ بستی کی طرف مولوٹوف کاک ٹیل پھینکے۔

مزاحمتی کارکنوں نے مزاحمتی کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے قلقیلیہ کے مشرق میں عزون قصبے میں آباد کاروں کے حملوں کا سامنا کیا اور ان کی گاڑیوں کو تباہ کر دیا۔

مزاحمتی کارکنوں نے قلقیلیہ گورنری کے قصبے عزون میں آباد کاروں کے حملوں کامنہ توڑ جواب دیا اور ان کی گاڑیوں پر پتھراؤ کیا۔  جنین میں الجلمہ فوجی چوکی پر قابض اسرائیلی فوجیوں کو دھماکہ خیز ڈیوائس سے نشانہ بنایا۔

مشتعل مزاحمت کاروں نے علاقے میں متواتر آبادکاروں کے حملوں کا مقابلہ کرنے کے علاوہ نابلس کے شہر عینابس میں قابض فورسز پر مولوٹوف کاک ٹیل بھی پھینکے۔

بیت المقدس، رام اللہ، طوباس، قلقیلیہ، جنین، بیت لحم اور الخلیل کے علاقوں میں 10 مقامات پر جھڑپیں ہوئیں۔ اس دوران نوجوانوں نے قابض اسرائیلی فوج پر پتھراؤ کیا۔

سال 2022 کے دوران، فلسطین ڈیٹا انفارمیشن سینٹر نے (12,188) سے زیادہ مزاحمتی کارروائیوں کے نتیجے میں (31) اسرائیلیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے، ان میں سے زیادہ تر فوجی تھے۔

فلسطینیوں کی طرف سے فائرنگ کی 848 مزاحمتی کارروائیاں ، چاقو سے حملوں کی 37 اور گاڑیوں کے نیچے یہودی آباد کاروں کو کچلنے کی 18 کارروائیاں کی گئیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button