سعودی عرب

سعودی حکام سے وکی پیڈیا کے مصنفین بھی محفوظ نہ رہے

شیعیت نیوز: باخبر ذرائع نے وکی پیڈیا کے ایک مصنف زیاد السفیانی کی سعودی سیکیورٹی حکام کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات کی وجہ سے گرفتاری کی اطلاع دی ہے۔

الوطن ویب سائٹ نے خبر دی ہے کہ سعودی عرب میں وکی پیڈیا کے ایک مصنف زیاد السفیانی کو حال ہی میں سعودی حکام کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات کی وجہ سے گرفتار کر کے جیل میں ڈال دیا گیا ہے۔

صحافی اور وکی پیڈیا کے مصنف زیاد السفیانی پر سعودی عرب میں سیاسی کارکنوں پر ظلم و جبر کے بارے میں معلومات شائع کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔

خیال رہے کہ السفیانی میڈیکل کالج سے فارغ التحصیل ہیں جو 2006 سے وکی پیڈیا کے ساتھ بطور مصنف کام کر رہے ہیں۔ انہیں 2011 میں اس ملازمت میں ترقی دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب نے سیاسی حقوق کے گروپ حسم کے بانیوں میں سے ایک کو رہا کر دیا

اس سلسلے میں انسانی حقوق کے لئے سرگرم افراد نے ایک اور سعودی ایکٹویسٹ کی بھی گرفتاری کا اعلان کیا ہے جو وکی پیڈیا پر مواد تیار کرتا تھا۔

چنانچہ سعودی سیکیورٹی حکام نے وکی پیڈیا کی معلومات کو ہیک کر کے اس سعودی شہری کی سرگرمیوں کا پتہ لگایا اور اسے گرفتار کرلیا۔ سعودی ذرائع کی جانب سے ابھی تک اس شخص کے نام کا اعلان نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ ایک ماہ قبل بھی سعودی سیکیورٹی حکام نے ایک ٹویٹر ایکٹویسٹ کو جاسوسی کے الزام میں گرفتار کر کے قید کر دیا تھا۔

سعودی عرب میں سوشل میڈیا کو دبانے کا سلسلہ زور و شور سے جاری ہے جبکہ سعودی حکام حالیہ دنوں میں کرسٹیانو رونالڈو کی خدمات حاصل کر کے اس ملک میں ہونے والی پیش رفت کی راکھ تلے آگ کو چھپانے اور رائے عامہ کو منحرف کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button