اہم ترین خبریںپاکستان

ننھے مجاہد اور قومی ہیرو شہید اعتزاز حسن کی آج نویں برسی منائی جارہی ہے

واضح رہےکہ ہنگو کےاس متاثرہ اسکول میں کرسی پر شہید اعتزازکی تصویر آج بھی موجود ہے، طلبہ آج اپنے محسن کو خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔

شیعیت نیوز: اسکول پر خودکش حملہ روکنے والے ننھے مجاہدو شہید اعتزاز حسن کی نویں برسی آج منائی جا رہی ہے، ہر شخص قومی ہیرو شہید اعتزاز حسن کی بے مثل بہادری کا معترف ہے۔

ضلع ہنگو سے تعلق رکھنے والے چھٹی جماعت کے طالبعلم اعتزاز نے اپنے اسکول کے باہرملک دشمن تکفیری خودکش حملہ آور کو روک کر ساتھی طالب علموں کی قیمتی زندگیاں بچالی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: طویل جدوجہد اور قوم کی دعاؤں کے بعد ثابت قدم والدین کی فتح ،دعا زہرا اپنے گھر پہنچ گئی

اس سانحے میں اعتزازحسن نے اپنی جان کی پروا نہیں کی بلکہ اپنے ساتھی طلباء کی جانوں کو بچانے کو ترجیح دی اور تاریخ میں امر ہوگیا۔ اس کی یہ قربانی کبھی فراموش نہیں کی جاسکتی۔

واضح رہے کہ ہنگو کےاس متاثرہ اسکول میں کرسی پر شہید اعتزازکی تصویر آج بھی موجود ہے، طلبہ آج اپنے محسن کو خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button