ملتان، آئی ایس او کے زیراہتمام تعمیر وطن، پاسبان ولایت، مدافعان حرم کانفرنس کا انعقاد
شیعیت نیوز: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ملتان ڈویژن کے یونٹ سلارواہین کے زیراہتمام تعمیر وطن، پاسبان ولایت، مدافعان حرم کانفرنس منعقد ہوئی۔ آئی ایس او سلارواہین کے زیراہتمام شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابومہدی المہندس کی برسی کی مناسبت سے منعقد ہونیوالی کانفرنس سے رکن ذیلی نظارت آئی ایس او ملتان ڈویژن حجتہ الاسلام و المسلمین علامہ غضنفر عباس حیدری، مرکزی سینئر نائب صدر آئی ایس او پاکستان شہریار مہدی اور سابق ڈویژنل نائب صدر آئی ایس او ملتان ڈویژن جواد مصطفی نے خطاب کیا۔
یہ بھی پڑھیں: کسی کا پریشر ڈالنا برداشت نہیں کریں گے اور نہ ہی ہمیں کوئی دباؤ میں لانے کا سوچے،علامہ راجہ ناصرعباس
اس موقع پر یونٹ کی تنظیم نو کے اجلاس بھی منعقد ہوا۔ دانیال قسور یونٹ سلارواہین کے نئے یونٹ صدر منتخب ہوئے اور ڈویژنل نمائندہ قاسم علی نے نو منتخب یونٹ صدر سے حلف لیا۔ پروگرام میں ممبران، محبین اور مومنین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ پروگرام کا باقاعدہ اختتام دعائے سلامتی امام زمانہ عج سے کیا گیا۔







