مقبوضہ فلسطین

غزہ کی پٹی میں شہید جنرل سلیمانی اور ان کے ساتھیوں کی شہادت کی برسی کی تقریب کا انعقاد

شیعیت نیوز: غزہ کی پٹی میں عوام اور فلسطینی مزاحمتی گروہوں نے شہید جنرل سلیمانی اور ان کے ساتھیوں کی شہادت کی برسی کی تقریب کا انعقاد کیا۔

یہ تقریب بدھ کے روز کو عالمی یوم قدس کی فلسطینی کمیٹی کے زیر اہتمام میں مزاحمتی گروہوں، قومی جماعتوں، اراکین پارلیمنٹ، عمائدین اور غزہ کی پٹی کے عوام کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔

اس موقع پر فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے سیاسی دفتر کے رکن نے کہا کہ دشمن، فلسطین میں شہید قاسم سلیمانی کی ثقافت اور طریقوں کو مٹانا چاہتا تھا لیکن وہ ناکام و نامراد رہا۔

ولید القططی نے کہا کہ شہید سلیمانی کی ثقافت اور طریقے فلسطین میں ابھی تک زندہ ہیں اور ایران کے قلب میں فلسطین کی موجودگی، شہید سلیمانی کے قتل کا بنیادی سبب اور وجہ تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ جنرل سلیمانی کی شہادت فلسطینی کاز میں ان کے موقف اور مزاحمت کو ہمہ جہت مالی معاونت، ہتھیاروں اور تجربات کی منتقلی کی وجہ سے ہوئی اور اس مسئلے کا فلسطینی مزاحمت کو اپنے پیغامات میں متعدد بار ذکر کیا گیا ہے۔

القططی نے کہا کہ شہید سلیمانی نے فلسطینی مزاحمت کے نام اپنے پیغامات میں کہا کہ یقین رکھیں، ایران فلسطین کو کسی بھی دباؤ اور پابندیوں کے تحت تنہا نہیں چھوڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں : سید حسن نصر اللہ کی صحت کے بارے میں افواہ کس نے پھیلائی؟

دوسری جانب کل بدھ کو اسرائیلی قابض فوج نے جزیرہ النقب کے غیرتسلیم شدہ قصبے تل عراد میں ابو عیاش خاندان کے تین مکانات مسمار کر دیئے۔

قابض حکام 5 بستیاں قائم کرنے کے اپنے منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے تل عراد کے علاقے کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

وفا نیوز ایجنسی کے مطابق جزیرہ النقب علاقے میں رہنے والے تقریباً 300,000 فلسطینی رہائش، تعلیم، اجرت، روزگار اور دیگر شعبوں میں اپنے بنیادی حقوق میں صریح امتیازی سلوک کا شکار ہیں۔

النقب میں غیر تسلیم شدہ فلسطینی قصبے اور دیہات ایک انسانی تباہی کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔ چونکہ وہ متواتر اسرائیلی قابض حکومتوں کی ناانصافیوں، تعصبات اور غفلت کی پالیسیوں اور طرز عمل کی وجہ سے زندگی کی بنیادی ضروریات سے محروم ہیں، اس کے باوجود وہ اپنی سرزمین پر قائم رہنے پر اصرار کرتے ہیں اور زمین سے اکھاڑ پچھاڑ اور نقل مکانی کے منصوبوں کو مسترد کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button