حضرت بی بی پاکدامنؒ کے سالانہ عرس کی تین روزہ تقریبات کا آغازہوگیا
مینیجراوقاف دربار بی بی پاکدامنؒ اظہر فرید بھٹی نے پولیس آفیشلز کے ہمراہ عرس کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

شیعیت نیوز: حضرت بی بی پاکدامنؒ کے سالانہ عرس کی تین روزہ تقریبات کا آغاز آج ہو گیا۔ زائرین اور عقیدت مندوں کی جوق در جوق آمد کا سلسلہ آج دن بھر جاری رہا۔ عرس کے پہلے روز نماز جمعہ کے بعد غسل، چادر پوشی اور گُل پاشی کی تقریب ہوئی اور دعا کرائی گئی۔ مینیجراوقاف دربار بی بی پاکدامنؒ اظہر فرید بھٹی نے پولیس آفیشلز کے ہمراہ عرس کے انتظامات کا جائزہ لیا۔
یہ بھی پڑھیں:شیعہ دشمن تکفیری عناصرکی آنکھ کا کانٹا،شہید عسکری رضاؒ کو بچھڑے11سال بیت گئے
عرس کے تینوں روز بعد از مغرب محفل سماع ہوا کرے گی۔ ہفتے کو جھنڈا جلوس بعد از عشاء برآمد ہوگا جبکہ اتوار کو رات 2 بجے اختتامی تقریبات ہوں گی۔ مفتی قیصر شہزاد نعیمی اختتامی دعا کرائیں گے۔ عرس کے تمام انتظام و انصرام محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب کی جانب سے کیے گئے ہیں۔ جبکہ پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔