اہم ترین خبریںپاکستان

شیعہ دشمن تکفیری عناصرکی آنکھ کا کانٹا،شہید عسکری رضاؒ کو بچھڑے11سال بیت گئے

اپنے شوہر کے خون ناحق کا انصاف طلب کرتے کرتے ان کی اہلیہ بھی کچھ عرصہ قبل جہاں فانی سے کوچ کرگئیں،مگران کے قاتل تاحال آزاد اور قانون کی گرفتار سے باہر ہیں

شیعیت نیوز: شیعہ دشمن تکفیری عناصرکی آنکھ کا کانٹا،شہید عسکری رضاؒ کو بچھڑے11سال بیت گئے۔ 31 دسمبر 2011 یوم شہادت کا وہ ملکی تاریخ کا یادگار دن کہ جب سال 2012 کا سورج وطن عزیز پاکستان میں ملت تشیع کیلئے بیداری کی نوید لیکر طلوع ہوا،اپنے شوہر کے خون ناحق کا انصاف طلب کرتے کرتے ان کی اہلیہ بھی کچھ عرصہ قبل جہاں فانی سے کوچ کرگئیں،مگران کے قاتل تاحال آزاد اور قانون کی گرفتار سے باہر ہیں ۔ شہید عسکری رضا کوکالعدم سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی کے دہشت گردوں کے ہاتھوں 31دسمبر 2011کو کراچی کے علاقے نیپا چورنگی گلشن اقبال میں فائرنگ کرکے شہید کردیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق اپنے پاکیزہ لہو سے ملت جعفریہ کے بےجان جسم میں بیداری کی نئی روح پھونکنے والے شہید عسکری رضا کی آج11ویںبرسی منائی جارہی ہے ۔ شہید عسکری رضا کو یہ امتیاز حاصل ہے کہ ان کی شہادت نے نا فقط شیعیان پاکستان میں بلکہ بیرون ملک مقیم شیعیان حیدرکرارؑ میں بھی ایک نیا ولولہ اور نیا جوش پروان چڑھایا۔

یہ بھی پڑھیں: حکمران اپنے غیر ملکی آقاؤں کی ایماء پر پاکستان کی سالمیت کے لئے خطرہ بن چکے ہیں،علامہ راجہ ناصرعباس

شیعیان حیدرکرارؑ کراچی نے تمام اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر شہید عسکری رضا کے جسد خاکی کے ہمراہ گورنر ہاؤس کراچی کے باہردو روزہ تاریخی دھرنا دیا سخت سرد موسم میں لاکھوں مومنین ومومنات کی اس عظیم استقامت نے نا صرف پاکستان بلکہ بیرون ممالک بھی بھرپور توجہ حاصل کی اور یہ تاریخی دھرنا اپنے بنیادی مطالبے یعنیٰ نامزد قاتل کالعدم سپاہ صحابہ کے سرغنہ اورنگزیب فاروقی کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کے بعد اختتام پذیر ہوااور انہیں 2 جنوری 2012 کو وادی حسینؑ میں آہوں اورسسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔

بعد ازاں سانحہ کوئٹہ اور مستونگ کے خلاف ہونے والے تاریخی قومی وبین الاقوامی احتجاجی دھرنوں کا پیش خیمہ بھی شہید عسکری رضا کی شہادت پر ہونے والے احتجاجی دھرنے کو قرار دیا جاتا ہے جس کے نتیجے میں تاریخ کے یادگار دھرنے دیئے گئے اور ایک ظالم دہشت گردوں کی حامی بلوچستان حکومت کو سرنگوں ہونا پڑا اور بلوچستان میں گورنرراج کا اعلان کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button