مشرق وسطی

ترکی میں نامزد نئی اسرائیلی سفیرآئیرت للیان کی صدر رجب طیب اردوان سےملاقات

ان کا کہنا تھا کہ ہم سب توقع کرتے ہیں کہ اسرائیل اور ترکیہ کے درمیان سیاسی مفاہمت کا عمل مزید تیز ہوگا اور مختلف شعبوں میں تعاون کو وسعت ملے گی۔

شیعیت نیوز: آئیرت للیان نے ترکی میں اسرائیلی سفیر کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ منگل کو اسرائیلی سفیر نے ترک صدر طیب اردوان کو اسناد سفارت پیش کیں۔ آئیرت جنوری 2021ء سے انقرہ میں اسرائیل کی ناظم الامور تھیں۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسرائیلی سفیر نے کہا کہ یہ ایسا موقع ہے کہ جس نے ہمیں پرامید کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شہید قاسم سلیمانی اور ابومہدی المہندس نےعراق کو داعش سےآزادکرانےمیں اہم کرداراداکیا،ہادی العامری

ان کا کہنا تھا کہ ہم سب توقع کرتے ہیں کہ اسرائیل اور ترکیہ کے درمیان سیاسی مفاہمت کا عمل مزید تیز ہوگا اور مختلف شعبوں میں تعاون کو وسعت ملے گی۔ اس موقع پر ترکیہ کے صدارتی محل میں اسرائیل کا قومی ترانہ بھی بجایا گیا۔ واضح رہے کہ اسرائیل کیلئے ترکیہ کے سفیر ساکر اوزکان نے اسرائیلی وزارت خارجہ کو رواں مہینے اپنی اسناد پیش کی تھیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button