اہم ترین خبریںپاکستان

پہاڑ پور علاقہ امیر شاہ سادات میں امام بارگاہ غازی عباسؑ کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

اس موقع پر مولانا سید طاہر حسین شاہ نجفی، سابق ضلعی صدر ایس یو سی مولانا کاظم حسین، تحصیل پہاڑ پور کے آرگنائزر مولانا حسن وحیدی بھی ہمراہ تھے۔

شیعیت نیوز: ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پہاڑ پور علاقہ امیر شاہ سادات میں امام بارگاہ غازی عباسؑ کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا۔ امام بارگاہ کی سنگ بنیاد کی تقریب کے مہمان خصوصی شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر تھے۔

اس موقع پر مولانا سید طاہر حسین شاہ نجفی، سابق ضلعی صدر ایس یو سی مولانا کاظم حسین، تحصیل پہاڑ پور کے آرگنائزر مولانا حسن وحیدی بھی ہمراہ تھے۔

یہ بھی پڑھیں: عوامی مفاد سےبڑھ کر کچھ نہیں، مسائل حل نہ ہوئے تو ایم ڈبلیوایم اسمبلی سے مستعفیٰ ہوجائے گی، آغاعلی رضوی

تقریب میں پہنچنے پر علاقہ امیر شاہ سادات کے سادات، مومنین اور معززین نے علامہ محمد رمضان توقیر و دیگر علمائے کرام کا بھرپور استقبال کیا۔ علامہ محمد رمضان توقیر نے امام بارگاہ کا سنگ بنیاد رکھا اور دعا کرائی، اس موقع پر معززین علاقہ کثیر تعداد میں موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button