دہشتگردی کے واقعات میں اضافے پر قوم میں تشویش پائی جاتی ہے، علامہ مرید نقوی

26 دسمبر, 2022 11:27

شیعیت نیوز: وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر علامہ سید مرید حسین نقوی نے اسلام آباد اور بنوں میں دہشت گردی کے واقعات پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کے واقعات میں اضافے پر قوم میں تشویش پائی جاتی ہے۔ دہشت گردوں کیساتھ کسی قسم کی رعایت غداری ہوگی۔ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے مختلف فوجی آپریشنوں میں نوجوانوں اور فوجی افسروں نے جام شہادت نوش کیا۔ دہشت گردی عفریت بن چکا ہے، ضروری ہے کہ دہشت گردوں کا خاتمہ کیا جائے اور کسی قسم کی کوتاہی نہ کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: قائد اعظم کی سیاسی بصیرت سیاست دانوں کے لیے مشعل راہ ہے،علامہ شبیر حسن میثمی

انہوں نے کہا عالمی پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان اور قوم کو دہشت گردی کا سامنا رہا ہے۔ آئین اور قانون پر عمل کیا جاتا تو ملک کو برے دن نہ دیکھنا پڑتے۔ افسوسناک بات ہے کہ سیاسی اور عسکری قیادت کی طرف سے تیار کردہ نیشنل ایکشن پلان کو وقتی ضرورت کے تحت استعمال کرنے کے بجائے اسے مستقل پالیسی کے طور پر رکھا جاتا تو بھی ایسے واقعات سے بچا جا سکتا تھا۔

انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ ملک چار دہائیوں سے دہشتگردی کا شکار ہے۔ فوج کے جوانوں نے بنوں میں اور اسلام آباد میں پولیس اہلکار عدیل حسین نے خود کش حملہ آور کو روک کر قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ ان شاءاللہ شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ پاکستان خوشحال ہوگا اور ترقی کرے گا۔

11:43 شام مارچ 19, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔